aپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے اسلام آباد میں منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 28 اگست 2025 20:10

>;اسلام آباد /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام اور آئی سی ٹی سروسز کمپنی، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اسلام آباد میں منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے مذکورہ ششماہی کے دوران اپنی آمدن میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا اور پاکستان کے صفِ اول کے مربوط ٹیلی کام سروسز فراہم کنندہ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

مالیاتی جھلکیاں گروپ کی آمدن سال بہ سال کی بنیاد پر 16 فیصد بڑھی، جس کی بنیادی وجہ فکسڈ براڈبینڈ، موبائل ڈیٹا، انٹرپرائز اور کیریئر وہول سیل سروسز میں نمایاں اضافہ ہے۔پی ٹی سی ایل کی آمدن سال بہ سال کی بنیاد پر 12 فیصد بڑھی، جس میں فلیش فائبر نے 62 فیصد اور بزنس سلوشنز نے 15 فیصد اضافہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

کیریئر اور ہول سیل بزنس نے 18 فیصد اضافے کے ساتھ اپنی ترقی کی رفتار قائم رکھی، جبکہ بین الاقوامی کاروبار میں بھی 10 فیصد آمدن کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

پی ٹی سی ایل کا آپریٹنگ منافع 7.9 ارب روپے رہا جو پہلی ششماہی 2024 کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے، تاہم کمپنی کو 3.3 ارب روپے کا خالص خسارہ ہوا جس کی بنیادی وجہ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم سے پنشن کی اضافی ذمہ داری کے تحت ایک مرتبہ کیا جانے والا ایڈجسٹمنٹ تھا۔یوفون 4G نے سال بہ سال کی بنیاد پر 17 فیصد ٹاپ لائن اضافہ حاصل کرکے کمرشل و آپریشنل شعبوں میں کاروباری استحکام کا مظاہرہ کیا۔

مضبوط آمدن اور لاگت میں بچت کے اقدامات نے یوفون کو 7.6 ارب روپے کا ای بی آئی ٹی فراہم کیا، جو پہلی ششماہی 2024 میں صرف 0.7 ارب روپے تھا۔یو مائیکروفنانس بینک (یوبینک) کی آمدن میں 25 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ٹی سی ایل گروپ کی نمایاں کامیابیاں*پی ٹی سی ایل کی فلیگ شپ فائبر براڈبینڈ سروس، فلیش فائبر آمدن میں اضافے کا اہم محرک رہی۔

کمپنی نے گزشتہ سال کی ترقی کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ایف ٹی ٹی ایچ (فائبر ٹو دی ہوم) سہولت کو وسعت دی تاکہ پورے ملک میں صارفین کو تیز رفتار اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ فراہم کیا جا سکے۔ سروس کے بڑھتے ہوئے صارفین اور مضبوط مانگ نے پہلی ششماہی 2025 میں نمایاں حصہ ڈالا۔پی ٹی سی ایل کے بزنس سروسز سیگمنٹ نے آئی پی بینڈوڈتھ، کلاوڈ، ڈیٹا سینٹر اور آئی سی ٹی سلوشنز میں اپنا قائدانہ کردار برقرار رکھا، جس سے ایک علاقائی کنیکٹیویٹی مرکز کے طور پر پاکستان کی حیثیت مزید مستحکم ہوئی۔

پہلی ششماہی 2025 کے دوران پی ٹی سی ایل نے معروف چینی آپریٹرز کے ساتھ ایک تاریخی ٹرانس-پاکستان کنیکٹیویٹی معاہدہ کیا جس نے مشرق-مغرب ڈیجیٹل تجارتی راستوں کو مزید مضبوط بنایا۔ ساتھ ہی سنگاپور سے مارسیل تک سب میرین کیبل پارٹنرشپس کے ذریعے ویٹ سیگمنٹ کیپیسٹی سیلز کا کامیاب معاہدہ بھی کیا گیا، جس نے عالمی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں پاکستان کے بڑھتے کردار کو اجاگر کیا۔

انٹرپرائز بزنس نے فِن ٹیک سمیت نئے شعبوں میں داخل ہو کر بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ ٹریکر اور آئی او ٹی سلوشنز نے رفتار پکڑی جبکہ حکومت کے ساتھ بڑے M2M معاہدے بھی مکمل ہوئے۔پی ٹی سی ایل نے ہول سیل سیگمنٹ میں آئی پی بینڈوڈتھ اور مینیجڈ کیپیسٹی کے پھیلا میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا، جس سے نئی ڈیجیٹل سروسز جیسے کنٹینٹ ڈلیوری نیٹ ورکس (سی ڈی اینز) کے استعمال کو فروغ ملا۔

کمپنی نے بڑے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز (سی ایم اوز) کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داریاں قائم کیں تاکہ پورے پاکستان میں، بالخصوص آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں، آئی پی بینڈوڈتھ اور سیٹلائٹ بیسڈ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس ضمن میں ایک بڑے عالمی سیٹلائٹ فراہم کنندہ کے ساتھ تاریخی معاہدہ بھی کیا گیا، جس کے نتیجے میں پورے ملک میں براڈبینڈ رسائی کو وسعت دینے کی راہ ہموار ہوئی۔

پی ٹی سی ایل نے پاکستان کی پہلی 5G ریڈی اسمارٹ رہائشی کمیونٹی متعارف کرائی ، جو بلا تعطل کنیکٹیویٹی کو جدید طرزِ زندگی کے ساتھ یکجا کرتی ہے تاکہ مستقبل سے ہم آہنگ ڈیجیٹل لائف اسٹائل کو ممکن بنایا جا سکے۔ یہ سنگِ میل پی ٹی سی ایل کی عالمی ٹیکنالوجیز کو اپنا کر صارفین کو جدت انگیز تجربات فراہم کرنے اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے بڑھا نے کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے ۔

اس عرصے کے دوران کمپنی نے نمایاں مالیاتی اداروں اور سرکاری شعبے کے کلائنٹس کے ساتھ آئی سی ٹی اور بنیادی خدمات میں بڑے منصوبے بھی حاصل کیے۔جدت کے فروغ کے اپنے عزم کے تحت پی ٹی سی ایل نے پہلی بار صارفین کو براہ راست اور باسہولت طریقے سے واٹس ایپ کے ذریعے خودکار بل ڈلیوری کی سہولت دی۔ اس کے علاوہ ایپل کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ صارفین کو آئی فون 16 خصوصی پیکجز، اضافی وارنٹی، فوری انشورنس اور ٹیلی کام سہولیات کے ساتھ فراہم کیا جا سکے۔

یوفون 4G نے پہلی ششماہی 2025 کے دوران اپنے نیٹ ورک کو مزید توسیع دی اور ملک بھر میں کوریج کو بہتر بنایا۔ صارفین کو اولیت دینے کی حکمتِ عملی اور ڈیجیٹل ترقی میں سرمایہ کاری نے کمپنی کی کارکردگی کو مزید تقویت دی، جس کے نتیجے میں 4G صارفین کی تعداد 1 کروڑ 75 لاکھ تک پہنچ گئی۔ یہ سال بہ سال 13 فیصد اضافے کی عکاس ہے جبکہ یوفون کے مجموعی صارفین میں 4G استعمال کرنے والوں کا تناسب بڑھ کر 66 فیصد تک پہنچ گیا۔

یوفون 4G نے سپر 5 کے نام سے صارفین کی ضروریات کے عین مطابق ایک کنیکٹیویٹی پلان متعارف کرایا جو پانچ صارفین کے لیے ایک ہی سبسکرپشن کے تحت مشترکہ ڈیٹا اور وائس سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ منصوبہ خاص طور پر خاندانوں، دوستوں اور چھوٹی ٹیموں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور انہیں سادہ اور کم لاگت انداز میں بلا تعطل جڑے رہنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

یوفون کا ڈیجیٹل برانڈ، اونک (Onic)جو صارفین کی ضروریات کے پیش نظر بلا تعطل، اور مکمل ڈیجیٹل ماڈل پر مبنی ہے، مئی 2025 میں 3 لاکھ صارفین سے تجاوز کر گیا اورسال بہ سال 132 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ یہ کامیابی ایک مکمل ڈیجیٹل اور بلا رکاوٹ ماڈل کے باعث ممکن ہوئی جو صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان کے حقیقی ڈیجیٹل برانڈ کے طور پر اپنی حیثیت مستحکم کرتے ہوئے اونک صارفین کے تجربے کو نئی جہت دے رہا ہے اور لوگوں کے باہمی رابطوں میں نئے معیارات قائم کر رہا ہے ۔

یوبینک تیزی سے پاکستان کے نمایاں مائیکروفنانس بینکوں میں شامل ہو رہا ہے۔ برانچ نیٹ ورک کی از سرِ نو ترتیب، کارکردگی میں بہتری اور صارفین کو آسان اور بے رکاوٹ سہولت فراہم کرنے پر توجہ نے اسے اس راستے پر گامزن کر دیا ہے۔پہلی ششماہی 2025 کے دوران پی ٹی سی ایل گروپ کا بڑھتا ہوا ڈیجیٹل ایکو سسٹم مزید فروغ پاتا رہا۔ گروپ کی موبائل والٹ سروس یوپیسہ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو سال بہ سال 155 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اسی طرح گروپ کی سیلف کیئر ایپ یو پی ٹی سی ایل نے 50 لاکھ ماہانہ فعال صارفین کا سنگِ میل عبور کیا، جو نہ صرف اس کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل استعمال کی علامت ہے بلکہ صارفین کے بااختیار ہونے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز اور ایفیز پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ کی حالیہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کمپنی اپنے صارفین سے مضبوط وابستگی رکھتی ہے اور ہر سطح پر بہترین تجربات فراہم کر رہی ہے۔

ڈیجیٹل انوویشن اور سوشل میڈیا سے لے کر کارپوریٹ ساکھ اور صارفین سے روابط تک مختلف کیٹیگریز میں حاصل ہونے والی کامیابیاں نہ صرف کمپنی کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہیں بلکہ یہ اس عزم کا مظہر بھی ہیں کہ پی ٹی سی ایل کنیکٹیویٹی کو نئی معنویت دے کر زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اعزاز دراصل ان لاکھوں صارفین کے اعتماد کا نتیجہ ہے جو کمپنی کو اعلی ترین معیار برقرار رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں اور یہ ثابت کرتا ہے کہ جب جرات مندانہ خیالات کو صارف کی بہتری پر مبنی حکمتِ عملی کے ساتھ جوڑا جائے تو غیر معمولی کامیابیاں یقینی بنتی ہیں۔

سماجی خدمات: دل سے جس نے کئی زندگیاں بدل دیں پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنے فلیگ شپ پلیٹ فارم دل سے کے ذریعے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، جو ڈیجیٹل شمولیت، ہمدردی اور جدت کی اقدار پر مبنی ہے۔بااختیارپروگرام کے تحت باصلاحیت خواتین انٹرپرینیورز نے پی ایس ایل 2025 کے لیے پشاور زلمی کی آفیشل کٹ ڈیزائن کی۔ اس انوکھے اقدام کو بی بی سی نے خصوصی کوریج دی اور اسے عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

اسلام آباد میں بااختیار پروگرام کی گریجویشن تقریب کے دوران منعقدہ مصنوعی ذہانت (اے آئی )پاورڈ فیشن شو کو ورلڈ اکنامک فورم کے بلاگ میں نمایاں جگہ دی گئی، جہاں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ ٹیکنالوجی کس طرح شمولیتی اور جامع ترقی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔تھر میں شروع ہونے والا صاف پانی منصوبہ، جس کا آغاز 15 ہزار افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا، اب وسعت پا کر 2 لاکھ افراد تک پہنچ رہا ہے۔ اگلے مرحلے میں اس منصوبے کے تحت پائیدار اقدامات متعارف کرائے جائیں گے، جن میں کنویں کھودنا، ریورس اوسموسس (RO) پلانٹس اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے نظام شامل ہوں گے تاکہ طویل مدتی بنیادوں پر پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکی