Live Updates

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی

�ضلاع میں دو کروڑ 80لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی،مہم میں دو لاکھ 40ہزار سے ورکرز حصہ لیں گے

جمعرات 28 اگست 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)پاکستان میں یکم ستمبر سے پولیو مہم شروع ہوگی جس میں ملک کے 99اضلاع میں دو کروڑ 80لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔حکام کے مطابق پولیو مہم میں دو لاکھ 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی گھر گھر ویکسین پلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے پھیلا کا خدشہ بڑھ گیا، والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔

ماہرین صحت نے بتایا کہ بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کرایا جائے۔پولیو پروگرام نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بی رول اور تصاویر میڈیا کے لیے دستیاب ہوں گی، مہم کے دوران میڈیا ٹیموں کو فیلڈ رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات