ووٹرادھیکاریاترا نے مودی سرکار کی ووٹ چوری کو بے نقاب کردیا

ہفتہ 30 اگست 2025 16:41

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)بھارت میں اپوزیشن کی جانب سے شروع کی گئی ووٹر ادھیکار یاترا نے مودی سرکار کی مبینہ ووٹ چوری کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایک دہائی سے زائد اقتدار پر قابض مودی حکومت کے بھارتی جمہوریت کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کی یہ مہم اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

بہار میں ہونے والے جلسوں میں اپوزیشن رہنماں راہول گاندھی، تیجسوی یادیو اور مکیش سہنی نے بھرپور شرکت کی۔قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ووٹ چور قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم کو ووٹ چور کہہ رہے ہیں تو مودی خاموش کیوں ہیں یہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ جانتے ہیں ہم نے انہیں بے نقاب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

راہول گاندھی نے انتخابی فہرستوں میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بہار کے ایک گاں کے 947 ووٹرز کو انتخابی فہرست میں ایک ہی گھر کا رہائشی دکھایا گیا ہے۔اپوزیشن رہنمائوں کے مطابق ووٹر ادھیکار یاترا کا مقصد عوام میں ووٹر فہرستوں میں ہونے والی ان بے ضابطگیوں کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کی خصوصی نظرثانی کے تحت لاکھوں ووٹرز کو فہرستوں سے خارج کیا جا رہا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ تبدیلیاں ان کی نگرانی میں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہار الیکشن سے قبل ہی مودی عوام کا جمہوری حق چھین کر خود کو ووٹ چور ثابت کر چکے ہیں۔اپوزیشن کا موقف ہے کہ ووٹر لسٹ میں تبدیلیوں سے یہ حقیقت آشکار ہو گئی ہے کہ بھارت میں نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں مودی نے دراصل آمریت مسلط کر رکھی ہے۔