
ایک ہزار بستروں پر مشتمل راولپنڈی ڈویڑن کا پہلا مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال رواں سال مکمل ہو رہا ہے ، حنیف عباسی
وزیر اعظم شہباز شریف نے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،صحت کے شعبے میں جدید سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر
ہفتہ 30 اگست 2025 17:50
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور خصوصاً صحت کے شعبے میں جدید سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) قومی اثاثہ ہے جو پورے ملک کے مریضوں کو علاج فراہم کر رہا ہے جن میں 60 فیصد مریض خیبرپختونخوا اور دوسرے علاقوں سے آتے ہیں۔ وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ رواں سال نومبر میں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار بستروں پر مشتمل راولپنڈی ڈویڑن کا پہلا مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال 7 ارب روپے کی لاگت سے رواں سال مکمل ہونے جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ کئی سالوں سے نامکمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے معیشت اور خارجہ پالیسی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آج عالمی سطح پر ملک کو عزت و وقار ملا ہے۔ آج امریکہ بھی پاکستان کی تعریف کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کو شکست دے کر دنیا کو اپنی بہادری کا لوہا منوایا۔ افواج پاکستان کی جرات و بہادری نے ہندوستان کو شکست دی اور آج دشمن اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ انہوں نے پاکستانی شاہینوں کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے روڈ سٹرکچر، صاف ستھرا پنجاب ، ٹرانسپورٹ اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کا کوئی اسکول یا کالج ایسا نہیں رہے گا جس کا معیار عالمی سطح کا نہ ہو۔ اسکولوں کی باؤنڈری وال، ٹائلٹس اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر لاکھوں، کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حلقے میں دو انٹرنیشنل معیار کے اسکول قائم کیے جائیں گے جو پورے پاکستان میں اپنی مثال آپ ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے چاروں صوبوں کو جوڑنے والی زنجیر ہے، جس سے پختون، بلوچ، سندھی، سرائیکی اور پنجابی سب منسلک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 31 دسمبر 2025 تک پاکستان ریلوے میں جدید نظام متعارف کرا دیا جائے گا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میں 80 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے جس سے سردیوں میں عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے عوامی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں یونیورسٹیاں، پل، انڈر پاس اور اسٹیڈیم عوامی خدمت کی روشن مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقار النسائ کالج تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو کھیلوں کے بھی بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے اور یہ پاکستان کا واحد کالج ہے جہاں خواتین کے لیے ہاکی اسٹیڈیم موجود ہے۔ انہوں نے کہا جس ہال میں آج تقریب ہو رہی ہے اس کی بنیاد ہم نے رکھی تھی اور قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم نے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ خوب دل لگا کر تعلیم حاصل کریں، اپنے والدین اور اساتذہ کا احترام کریں کیونکہ یہی کامیابی اور ترقی کا اصل راستہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.