راولاکوٹ سمیت ضلع پونچھ میں آزادی پسند قوم پرست اتحاد کی اپیل پر شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال

‘‘ شہر راولاکوٹ کھائی گلہ پوٹھی مجاہد اباد پانیولا ٹائیں تھوراڑ چھوٹا گلہ علی سوجل بن جونسہ کے بازار بھی ویران اور سڑکیں سنسان

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

9راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء)راولاکوٹ سمیت ضلع پونچھ میں آزادی پسند قوم پرست اتحاد کی اپیل پر شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال ‘ شہر راولاکوٹ کھائی گلہ پوٹھی مجاہد اباد پانیولا ٹائیں تھوراڑ چھوٹا گلہ علی سوجل بن جونسہ کے بازار بھی ویران اور سڑکیں سنسان ہوگئیں دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر تھی تعلیمی اداروں کے در کھلے مگر کلاسز روم خالی تھے متعدد شادی تقاریب منسوخ کر دی گئیں تھانہ راولاکوٹ میں گرفتار نوجوانوں کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا تین روز قبل ایک بلدیاتی ادارے کے سربراہ نے اسیران سے ضمانت ناموں پر دستخط کروائے تھے ایکشن کمیٹی کی جانب سے رات بھر اسیران کی غیر مشروط رہائی کے لیے دیا گیا دھرنا بے سود ثابت ہوا زیر حراست طلبہ نے پولیس کی سر توڑ کوشش کے باوجود تین روز سے تھانہ اور ہسپتال میں زیر تحویل طلبہ نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ایکشن کمیٹی کی حمایت پر ممبر قانون ساز اسمبلی صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی حسن ابراہیم نے مئیر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ نعیم عبدل کے حقیقی بھانجے ریحان اشفاق سمیت تین اہم عہدے داران کو شو کاز نوٹس جاری کر دئیے چھ لاغر طلبہ شیخ زید ہسپتال منتقل نعرہ کشمیر جیوے کشمیر کے نعروں سے شہر راولاکوٹ دن بھر گونجتا رہا صغیر خان اور توصیف خالق کی قیادت سیکڑوں افراد کی ریلی ہنگامی حالت میں گزشتہ روز ایکشن کمیٹی کے ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے کے بعد آج دوسرے روز پھر مقبول بٹ شہید چوک میں قوم پرست اتحاد نے اس ہڑتال کا اعلان کیا جو چھ روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے چودہ طلبہ پرتشدد کے ساتھ تیرہ اگست کی رات دہشت گردی ایکٹ پر درج ایف آئی آر ختم کروانے کی گئی ازادی پسند اتحاد کی اپیل پر شہریوں کا شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا صغیر خان کا تاریخی پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال پر اظہار تشکر آزاد کشمیر بھر سے بھاری تعداد میں پولیس ہڑتال روکنے طلب کی گئی تھی تاجران نے رضا کارانہ شٹر ڈاون ہڑتال کرکے طلبہ پر دہشت گردی ایکٹ کے نفاذ کے تحت ایف آئی آر اور حالیہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ریفرنڈم کر ڈالا ازادی پسند اتحاد کی اپیل پر انٹری پوائنٹ بند کر کے راول پنڈی اور کشمیر کے دوسرے اضلاع سے رابطہ ختم کر دیا گیاآزادی پسندوں کو بھارتی ایجنٹ قرار دے کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کاروائی نہ ہونے پر راولاکوٹ سے شروع احتجاج کشمیر بھر میں پھیل گیا اسیران سے تھانہ میں ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی پولیس کے بجائے غیر ملکی ادارے کی تفتیش پر کڑی تنقید وڑ گئی وڑ گئی سہولت کاری وڑ گئی سہولت کاروں کے دل پر تگڑا تیر نعرہ کشمیر جیوے کشمیر کے نعروں سے راولاکوٹ گونج اٹھا جیوے کشمیر اور جیوے مقبول کے نعرے لگانے والے بوائز کالج راولاکوٹ میں فرسٹ ائیر کے دو طلبہ عبد الرحمن صغیر اور احمد صغیر پر دہشت گردی ایکٹ کے نفاذ کے بعد کالج سے خارج کر دئیے آزادی پسند کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور معصوم طلبہ اور نوجوانوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرنے بھوک ہڑتالی طلبہ پر لاٹھی چارج اور ان کی گرفتاری کے خلاف راولاکوٹ میں دوسرے روز بھی سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے پیر جواں سڑکوں پر نکلے شرکا نعرہ کشمیر جیوے کشمیر جس کو کشمیر میں رہنا ہے جیوے مقبول بٹ کہنا ہے وطن ہمارا راج تمہارا نا منظور کے نعرے لگاتے حسین شہید بوائز کالج سے نکل کر شہر کی معروف شاہراں کا چکر لگا کر جب مقبول بٹ شہید چوک پہنچے تو راولاکوٹ کی تاریخ کا بڑا احتجاج بن گیا جس سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ کشمیر کا پرچم اٹھا کر جیوے کشمیر کے نعرے لگانے والے بچوں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کرکے جو ظلم کیا گیا اس کا انتقام دنیا دیکھے گی مقررین نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کی طرح والی بال میچ میں مخصوص گروہ کی ایما پر درج ایف آئی آر کی واپسی اور اسیران کی غیر مشروط رہا ئی نہیں کی گئی اب کشمیر بھر میں احتجاج کے ساتھ بیرونی ممالک میں مظاہرے اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو یاداشتیں دینے کے ساتھ ہر سخت اقدام اٹھائیں گے مقررین نے کمپلیکس کے بائر احتجاج کرنے جانے والے ہڑتالی طلبہ پر لاٹھی چارج اور پولیس تشدد کو فسطائیت قرار دیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ایف آئی آریں ختم کرنے، نوجوانوں کو غیر مشروط رہا کرنے اور چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو پھر حالات کی ذمہ داری حکام پر عائد ہوگی۔