Live Updates

حکومت سیلاب متاثرین کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،فرح ناز اکبر

یہ وقت بیانات او ردعوئوں کا نہیں خدمت اور فوری عملی اقدامات کاہے، پارٹی قیادت باتیں کم ،زیادہ کام کے اصول پر عمل کررہی ہے،لیگ رہنما

ہفتہ 30 اگست 2025 19:15

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کے زیراہتمام رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبرنے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،قائد محمد نوازشریف کی سرپرستی میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے شکار متاثرہ گھرانوں کی امداد و بحالی سمیت دیگر دیرینہ عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہیں جس میں تمام طبقات کوبھی حکومت کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے قومی جذبے کے تحت کام کرناہوگا،اگرعوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوتاہی برتی گئی تو متاثرین کی زندگیاں مزید مشکل ہوجائیں گی، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سرسگالی سوچ کی طرح خیبرپختونخوا حکومت بھی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر متاثرین کی امداد کیلئے بھرپورخدمات سرانجام دے ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے اور ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،امدادی کارروائیوں میں ریسکیو،پولیس اورپاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر مزید کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کے شانہ بشانہ موجود ہے، مشکل وقت میں انہوں نے عملی اقدامات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے متاثرین کو ریلیف سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا،یہ وقت بیانات او ردعوئوں کا نہیں بلکہ خدمت اور فوری عملی اقدامات کاہے، ہم کم بات اور زیادہ کام کے اصول پر عمل کررہے ہیں تاکہ متاثرہ عوام کو حقیقی ریلیف ملے اور یہ سب قائد عوام میاں نوازشریف کی سرپرستی میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات اور قیادت کانتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے 17وزرائے اعظم کی کارکردگی میں سے قائدمسلم لیگ(ن)محمدنوازشریف کی ملکی تعمیر وترقی کو مائنس کردیاجائے تو باقی کچھ نہیں بچتا جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، ماضی میں اداروں کو نقصان پہنچایاگیا اور ادارے پھلنے پھولنے سے محروم ہوئے جس سے عوامی مسائل ومشکلات میں شدید اضافہ ہوا،اب ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت جس بھرپورعزم کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے اورقوم میں امید کی نئی کرن پید اہوئی ہے لہذا ہم اپنے قومی اداروں کومضبوط کریں کیونکہ اداروں کی مضبوطی کے بغیر ملکی ترقی ،معاشرتی خوشحالی کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے،ادارے فعال ہونگے تو نوجوانوں کا مستقبل روشن اورتابناک ہوگا، انہی نوجوانوں نے ملک وقوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے، پاکستان کے نوجوانوں میں بھرپور خدادداد صلاحتیں ہیں جنہیں بروئے کارلانے کی ضرورت ہے،نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات