
دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل سید علی گیلانی کی چوتھی برسی منائیں گے
قابض حکام نے پونچھ اور پلوامہ میں مزید جائیدادیں ضبط کر لیں
اتوار 31 اگست 2025 18:00
(جاری ہے)
حریت کانفرنس نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ’’ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘ کا نعرہ سید علی گیلانی کا وژن ہے۔بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے منڈی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم از کم دو کشمیری نوجوانوں طارق شیخ اور ریاض احمد کو گرفتار کر لیا۔ قابض حکام نے دو کشمیریوں کی جائیدادیں کالے قان کے تحت ضبط کر لیں۔ضلع پونچھ میں پولیس نے محمد اعظم کی سات مرلہ اراضی ضبط کر لی جبکہ ضلع پلوامہ میں رتنی پورہ کے علاقے کھربٹ پورہ میں گلزار احمد ڈار کا دو منزلہ مکان ضبط کیا گیا۔ سرینگر جموں شاہراہ آج مسلسل چھٹے روز بھی بند رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر کی معیشت مفلوج ہوکر رہ گئی ہے جس سے علاقے میں ادویات اور بچوں کی غذا سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے شاہراہ پر مٹی کے تودے گرنے سے وادی کشمیرکا باقی دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ پھلوں کے کاشتکاروں نے تشویش کااظہارکیا ہے کہ سڑک پر پھنسے کروڑوں روپے مالیت کے پھل خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ تاجروں نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ بیرونی دنیا سے ملانے والے آزاد کشمیر کے متبادل راستے کھول دیں۔ مختلف سیاسی ، سماجی اورمذہبی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’متحدہ مجلس علماء ‘‘نے بڑھتی ہوئی مشکلات کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی قلت کا جائزہ لینے کے لیے جامع مسجد سرینگر میں ایک ہنگامی اجلاس بلایا۔ اجلاس میں خبردارکیاگیاکہ وادی کشمیر کا باقی دنیا سے رابطہ منقطع ہونے سے ایک بحران پیدا ہوا ہے جو حکومتی بے حسی کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.