
حکومت کا ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کا اعلان ،ملازمین کو 28.2 ارب روپے کا جامع پیکج فراہم کیا جائے گا،ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
اتوار 31 اگست 2025 21:00
(جاری ہے)
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن1971 میں قائم ہوئی تھی اور اس نے عوام کو ضروری اشیاء رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
2009 تک اس کا نیٹ ورک 5,500 سے زائد اسٹورز پر پھیل چکا تھا اور تقریباً 12,750 ملازمین خدمات انجام دے رہے تھے تاہم حکومتی کوششوں کے باوجود یہ ادارہ مسلسل بھاری خسارے میں رہا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ ملازمین کو بندش کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ملازمین کو پیکج کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کے لیے وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے،وزارت خزانہ اور صنعت و پیداوار نے معاوضے کے فوائد کو حتمی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پیکج کی غیرمعمولی نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی پیکج میں شامل کیا گیا ہےتاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام عملے کو منصفانہ معاوضہ یقینی بنایا جا سکے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں اور اہم اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیاخاص طور پر خیبرپختونخوا میں جہاں تقریباً 800 جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے ریلیف کے اقدامات پر پاک فوج، این ڈی ایم اے، صوبائی حکومتوں اور سول سوسائٹی کی تعریف کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی فوری امداد کی ہدایت کو سراہا۔اس موقع پر راجہ محمد مسکین نے وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین کے لیے ایک منصفانہ اور باعزت تصفیہ یقینی بنایا۔
مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
-
کراچی، سکول کی 8ویں منزل سے کود کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری پیغام سامنے آگیا، مقدمہ درج
-
ضبط شدہ اسمگلڈ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے والے ایف بی آر افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع
-
آٹے ،میدہ فائن اور سوجی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
-
مریم نواز کا دورہ ملتان کے دوران دکانیں بند کروانے کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب کرلی
-
ْحافظ نعیم الرحمن کا محمود اچکزئی، اختر مینگل سے رابطہ، بم دھماکہ کی مذمت،خیریت دریافت کی
-
دہشت گردوں کو کسی صورت بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل کیا جائے، سرفراز بگٹی
-
امن کا قیام حکومت کی اولین ذمہ داری، عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائی: حافظ نعیم الرحمن
-
سیلاب میں جہیزبہہ جانے والی 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری گورنرنے لی
-
حکومت متاثرین سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
-
سفاری سن لے کاٹیجز اور اسکیم33کے مختلف علاقوں میں دس دن سے پانی کی فراہمی معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.