Live Updates

سیلایب ، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے بڑ ے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، محبوبہ مفتی

اتوار 31 اگست 2025 22:50

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، گھر تباہ ہوئے، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور متاثرہ خاندانوں کے پاس کچھ نہیں بچا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا کہ متاثرین انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں لہذ ا ان کی دادرسی کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ متاثرین کی بحالی کیلئے فوری طور پر امدادی پیکج کا اعلان کرے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات