
سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں ایک اہم ووٹر آگاہی سیشن کا انعقاد
پیر 1 ستمبر 2025 17:31
(جاری ہے)
وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے عمل میں سرگرمی سے حصہ لیں اور جمہوریت کے سفیر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو چاہیے کہ وہ نہ صرف خود ووٹ کا اندراج کروائیں بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی اس قومی فریضے کی ادائیگی کے لیے شعور دیں تاکہ ایک مضبوط اور باشعور معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ یہ ووٹر آگاہی سیشن سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر الیکشنز عبداللہ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نعیم احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز عالیہ نظر نے بھی طالبات سے خطاب کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آئینی کردار اور انتخابی نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے طالبات کو ووٹر رجسٹریشن کے مراحل، انتخابی فہرستوں میں اندراج، اور شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال اور وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے ایک دوسرے کو یادگاری شیلڈز کوبھی پیش کیں ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولزکھل گئے ، پہلے روز حاضری کم رہی
-
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فپواسا کے نمائندگان کی ملاقات
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کیلئے ڈپلومہ پروگرامز کے نئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع
-
آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS)کے ذریعے پنجاب کے 750 سے زائدسرکاری کالجز کو انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئےتاحال 1لاکھ 36ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی
-
وفاقی تعلیمی بورڈ، ایس ایس سی (میٹرک) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان نے نہم کے پہلے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا
-
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان
-
فیصل آباد: میٹرک کلاس نہم (اول) سالانہ2025ء کے نتائج کا اعلان
-
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے کلاس نہم امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
-
ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان میٹرک کلاس نہم(اول)سالانہ2025 کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.