سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف تیسرے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

پیر 1 ستمبر 2025 21:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف تیسرے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق قومی سکواڈ نے آئی سی سی اکیڈمی میں آپشنل ٹریننگ سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ (کل) بروز منگل کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم پہلے دونوں میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔