Live Updates

}پی ٹی آئی کا آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ٌجن ایم این ایز کو سزائیں سنائی گئی ان کی سیٹوں پر ہم احتجاجاً حصہ نہیں لیں گے ،بیرسٹر گوہر uہمارے ارکان کو نااہل کیا گیا اور ہمیں بولنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ہے ،ہم جشن آزادی اگر منانا چاہیے تو وہ بھی منا نے نہیں دیتے،پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس

پیر 1 ستمبر 2025 21:30

ٰاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جن ایم این ایز کو سزائیں سنائی گئی ان کی سیٹوں پر ہم احتجاجاً حصہ نہیں لیں گے ،ہم نے آج قومی اسمبلی میں شرکت کی، آئندہ ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاجاً بائیکاٹ کریں گے،ہمارے ارکان کو نااہل کیا گیا اور ہمیں بولنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ہے ،ہم جشن آزادی اگر منانا چاہیے تو وہ بھی منا نے نہیں دیتے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتیہ وئے کیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی ایم این ایز شامل تھے۔پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی ہاؤس میں ہوا ،پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات پڑھ کر سنائے گئے،پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے خان کے احکامات کو درست قرار دیا ،پارلیمانی پارٹی نے شہدا کے درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے جن ایم این ایز کو سزائیں سنائی گئی ان کی سیٹوں پر ہم احتجاجاً حصہ نہیں لیں گے ،ہم نے آج قومی اسمبلی میں شرکت کی، آئندہ ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاجاً بائیکاٹ کریں گے،ہمارے ارکان کو نااہل کیا گیا اور ہمیں بولنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ہے ،ہم جشن آزادی اگر منانا چاہیے تو وہ بھی منا نہیں دیتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بیشمار مشکلات کے باوجود ایوان میں حاضر ہوئے ،ہم نے اسمبلی اجلاس میں اپنے مطالبات کو جمہوری انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ،ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔پارٹی کے ورکرز کو الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیں گے تو ہم اس بناوٹی کمیٹی کا حصہ کیوں بنیں،ہم اسمبلی میں جائیں گے اپنا پوائنٹ آف آرڈر پیش کریں گے،ہم اسمبلی سے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کی صوبائی حکومت سیلاب زدگان کے لیے کام کر رہی ہے ،ہم بانی پی ٹی آئی سے درخواست کریں کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ کی اپیل بھی کریں،ہم اپنی قوم سے یہ امید رکھتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں لوگوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہوں،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال ہے اور ان علاقوں میں بیماریاں بھی ہونگی،ہم اقوام متحدہ سے بھی اپیل کریں گے وہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کریں،صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد کریں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات