
قابض حکام نے سرینگر میں لوگوں کو سیدعلی گیلانی کی قبر پر جانے سے روک دیا،بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ اگست میں چھ کشمیریوں کو شہید کیا
پیر 1 ستمبر 2025 22:20
(جاری ہے)
انہوں نے قائد حریت کی جدوجہد کو تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا اور آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں سید علی گیلانی کی عظیم قربانیوں اور شاندار کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے شہید قائد کی زندگی بھر کی جدوجہد تاریخ کا حصہ رہے گی اور ان کی لگن ، ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم کشمیرکی آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔دریں اثنا ء سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیاگیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے مقررین نے کہا کہ سید علی گیلانی کی بھارتی تسلط سے آزادی کی مسلسل جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مظفرآباد میں بھی زبردست ریلیاں نکالی گئیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے سپیکر چودھری لطیف اکبر اور سینئر حریت رہنمائوں کی قیادت میں برہان وانی چوک سے ایک ریلی نکالی گئی ۔باغ میں بھی محبوب قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے مقامی لوگوں نے ایک ریلی نکالی۔ادھر کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ اگست کے دوران 6 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یادوران حراست شہید کیا۔ اس دوران محاصرے اور تلاشی کی 186کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم 29شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں بیشتر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلباء شامل ہیں۔ ان میں سے کئی کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران 11کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی گئیںجبکہ 5 کشمیریوں کو سرکاری ملازمتوں سے برطرف کر دیاگیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین میں کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 سینئر جرنیل برطرف
-
برطانیہ میں ماں کے ہاتھوں کمسن بیٹاقتل،فیصلہ سناتے ہوئے جج بھی آبدیدہ
-
ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا تمھاری ماں نے، وائٹ ہائوس ترجمان کی صحافی سے بدتمیزی
-
امریکی صدر ٹرمپ کا ڈیموکریٹس حامی شہر شکاگو میں فوج بھیجنے پر زور
-
پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ
-
سعودی عرب، میڈیکل کے 4 شعبوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلہ کا آغاز
-
ٹرمپ یوکرین جنگ کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، وائٹ ہائوس
-
لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے بیٹے کی رہائی 1 بلین ڈالر کے عوض منظور
-
سعودی عرب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہو جائے گا
-
پاک بھارت جنگ میں شاندار کارکردگی، انڈونیشیا کا چین سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ
-
ایرانی صدر کی سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل
-
غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے لئے قرارداد پرکام جاری ہے، فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.