Live Updates

Oسمبڑیال،سیلاب متاثرین کو راشن اورادویات کی فراہمی سمیت مویشیوں کے لیے چارہ کی فراہمی الخدمت فائونڈیشن ضلع سیالکوٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چوہدری اشتیاق احمد چیمہ

پیر 1 ستمبر 2025 22:25

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء)امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز احمد بریار ،امیرزون PP52 چوہدری اشتیاق احمد چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو راشن اورادویات کی فراہمی سمیت مویشیوں کے لیے چارہ کی فراہمی الخدمت فائونڈیشن ضلع سیالکوٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،بھارت نے آبی جارحیت سے ہمارے ضلع سیالکوٹ سمیت مختلف اضلاع کو سیلاب کی نذر کردیا ہے جس کے باعث ضلع سیالکوٹ بھر میں خاص طورپر پسرور، ظفروال، چپراڑ،سمبڑیا ل کے مختلف دیہاتوں میں انسانی جانوں سمیت مویشیوں کا شدید نقصان ہوا ہے،جماعت اسلامی اورالخدمت فائونڈیشن ہمیشہ اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اورسیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام پاک فوج کی زیر نگرانی موضع خاصہ، چک اختیار ،ڈھینگوال، گگڑ مغلاں، اوردتووالی سمیت دیگر میں 200خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،نیز ان کا مزیدکہنا تھا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ مکمل تعاون سے ضلع بھر میں موبائل میڈیکل کیمپ سمیت سیلاب متاثرین میں گرم بستروں کی فراہمی بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صدر چیمبر آف کامرس ضلع سیالکوٹ چوہدری اکرام الحق نے بھی راشن پیکج تقسیم پوائنٹ پر دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ہم اس دکھ کی گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے اس موقع پر پاک فوج اورالخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کی کثیرتعداد موجودتھی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات