
کراچی چیمبر کا ترکیہ کے قونصل جنرل ڈاکٹر جمال سانگو کی خدمات کے اعتراف میں زبردست خراج تحسین
منگل 2 ستمبر 2025 18:57
(جاری ہے)
تقریب میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا، صدر کے سی سی آئی محمد جاوید بلوانی، سینئر نائب صدر ضیاء العارفین، نائب صدر فیصل خلیل احمد، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز و ایمبیسیز لائژن سب کمیٹی احسن ارشد شیخ، سابق صدور افتخار احمد وہرا، جنید اسماعیل ماکڈا، طارق یوسف، افتخار احمد شیخ اور کے سی سی آئی کی مینجنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
ڈاکٹر جمال سانگو نے کہا کہ اگرچہ ترکیہ اور پاکستان دو الگ ملک ہیں لیکن دونوں ملکوں کے عوام ایک قوم کی طرح ہیں جنہیں ایمان، اعتماد اور محبت کی گہری تاریخ نے جوڑ رکھا ہے۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں اب اپنے دوسرے گھر جا رہا ہوں کیونکہ پاکستان کو میں اپنا پہلا گھر سمجھتا ہوں جس پر شرکاء نے پرجوش تالیاں بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے صدیوں پر محیط تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ محمود غزنوی کے دور سے لے کر مغلیہ دور تک ترکیہ نے وسطی ایشیاء اور برصغیر پر اپنا اثرورسوخ قائم رکھا جس نے دونوں قوموں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بنیاد رکھی۔ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات روح سے روح کے ہیں اور یہ رشتہ ہزار سال پرانا ہے جو محض اتفاق نہیں بلکہ خلافت عثمانیہ اور مغل سلطنت کے مابین تاریخی روابط کی بنیاد پر قائم ہے۔قونصل جنرل نے یادگار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک تھا جس نے ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد امداد بھیجی۔ اسی طرح ترکیہ نے بھی پاکستان میں بدترین سیلاب کے دوران فوری امداد فراہم کی۔انہوں نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ ہمارے تعلقات منفرد، خاص اور الفاظ سے ماورا ہیں۔ یہ کے ٹو سے بلند اور سندھڑی آموں سے زیادہ میٹھے ہیں جو دونوں ممالک کے مابین گہرے جذباتی رشتے کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 28 پاک ترک مارف اسکولوں کے علاوہ تقریباً 200 غیر رسمی اسکول جو بلدیہ، سرجانی، اورنگی، کورنگی اور لیاری جیسے دور دراز علاقوں میں قائم ہیں جو ترکیہ کے تعاون سے چل رہے ہیں۔ سندھ کے کئی اسکولوں کی تزئین و آرائش کی گئی جبکہ کراچی اور ٹنڈو جام کی یونیورسٹیوں میں آئی ٹی لیب قائم کی گئیں تاکہ ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔ڈاکٹر سانگو نے معاشی میدان میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سیالکوٹ کی عالمی شہرت یافتہ سرجیکل اور کھیلوں کی مصنوعات کی تعریف کی اور ترکی کی تیزی سے ترقی کرتی موٹر بائیک انڈسٹری میں پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے خاص طور پر موٹر سائیکل کے ٹائروں کی سپلائی کے حوالے سے مواقعوں کواجاگرکیا۔انہوں نے سمندری خوراک کے شعبے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ترکیہ اس وقت ویتنام سے سمندری خوراک درآمد کرتا ہے لیکن پاکستانی برآمد کنندگان معیار اور قیمت کے لحاظ سے ترکیہ کی مارکیٹ کو باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے سبکدوش ہونے والے ترکیہ قونصل جنرل کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ کراچی کو مواقعوں کا مرکز بنا کر پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر سانگو کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے نہ صرف سفارتی تعلقات کو مضبوط کیا بلکہ ثقافتی روابط کو بھی فروغ دیا جو واقعی ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔پاکستان اور ترکیہ دو جسم ایک دل کی مانند ہیں اور ترکیہ ہمیشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے۔انہوں نے ترک عوام کی پاکستانیوں کے لیے مہمان نوازی کو خاص طور پر سراہا اور پاکستانی تاجروں پر زور دیاکہ وہ ترکی کا سیاحتی دورہ کرتے وقت تجارتی مواقع تلاش کریں اور ترکیہ چیمبرز آف کامرس کا بھی دورہ کریں۔ترک عوام آپ کو ہمیشہ خوش دلی اور تعاون کے ساتھ ملیں گے۔انہوں نے بھارت کے ساتھ پاکستان کے تنازع کے دوران ترکیہ کی حمایت اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تجارت کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ دو طرفہ تجارت اب تقریباً 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے مگر یہ اعداد و شمار اب بھی اپنی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارت کو مختلف شعبوں میں وسعت دینے اور سیاحت کے مواقعوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ترکیہ نے آٹوموٹیو اور ٹیکسٹائل نمائشوں کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے جن میں پاکستانی کاروباری اداروں کو شرکت کرنی چاہیے تاکہ وہ سیکھ سکیں، روابط قائم کر سکیں اور اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔قبل ازیں صدر کے سی سی آئی محمد جاوید بلوانی نے ڈاکٹر سانگو کا پُرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں کراچی کا سچا دوست قرار دیا جنہوں نے دسمبر 2021 میں اپنی ذامہ داریاں سنبھالیں اور مختصر وقت میں دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان پُل قائم کرکے ناقابل فراموش نقوش چھوڑے۔ان کے دور میں پاکستان ترکیہ تجارت 2024 میں تاریخی سطح پر پہنچ گئی جو ان کی مسلسل کاوشوں اور بڑھتے ہوئے باہمی تعاون کی عکاس ہے۔ان کی قیادت تعمیری، حل پسند اور قابل رسائی تھی جس نے انہیں صرف ترکیہ کا نمائندہ نہیں بلکہ کراچی کا شراکت دار بنا دیا۔انہوں نے ڈاکٹر سانگو اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو تسلیم کیا کہ سفارتی خاندان اقوام کے درمیان دوستی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہم ڈاکٹر جمال سانگو کی مثالی خدمات اور ناقابلِ متزلزل دوستی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ان کی اگلی تعیناتی بھی کراچی میں گزارے گئے شاندار عرصے کی طرح یادگار ہو۔
مزید تجارتی خبریں
-
سٹیٹ بینک نے قوانین و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ / لائسنس منسوخ کر دیا
-
ملک میں مہنگائی بے قابو، گوشت، سبزیاں اورپھل عوام کی پہنچ سے دورہوگئیں
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں استحکام
-
برائلرگوشت کی قیمت مسلسل 23 ویں روزمستحکم رہنے کا ریکارڈ
-
پشاورمیں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ‘ 80 کلو آٹے کی بوری 10 ہزار روپے تک پہنچ گئی
-
پاکستان میں گیس کے دریافت ذخائر میں 4.6 فیصد اضافہ
-
پٹرولیم مصنوعات کی ملکی فروخت میں جولائی کے دوران 6 فیصد ، اگست میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
-
ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی رنگ لانے لگی، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
آئی ٹی کی برآمدات اوسطاً ماہانہ 317 ملین ڈالر سے زائد رہیں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,300 روپے اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.