وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

این ڈی ایم اے کی طرف سے 105 ٹن امدادی سامان افغانستان روانہ کیا گیا ،میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل

بدھ 3 ستمبر 2025 19:30

چ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے حالیہ تباہ کن زلزلے سے متاثرہ عوام کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کیا گیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سامان 40 فٹ کے پانچ کنٹینر ٹرکوں کے ذریعے طورخم بارڈر کے راستے افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔

امدادی سامان کی روانگی کی تقریب اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔