روس اور یوکرین تاحال امن معاہدے کے لیے تیار نہیں، امریکا

جمعرات 4 ستمبر 2025 11:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اس وقت امن مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہیں، تاہم جلد کچھ ہونے والا ہے جو ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ہونے والا ہے، لیکن وہ ابھی تیار نہیں۔ لیکن کچھ ہونے والا ہے۔ ہم اس معاملے کو حل کریں گے۔یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سمجھا تھا کہ یہ تنازعہ آسان معاملات میں سے ایک ہوگا، لیکن یہ کچھ زیادہ ہی پیچیدہ ثابت ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین تنازعے پر ان کا مؤقف حقیقت پسندانہ بھی ہے اور پرامید بھی ہے ۔