Live Updates

سیلاب کی تباہ کاریوں سے نجات اور متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی سیرت النبی ؐ کانفرنس (انٹرنیشنل) سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ کل 11ربیع الاول جمع المبارک کو یومِ دعا سے موسوم کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نجات اور متاثرین کی بحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیر ت النبی ؐ ہمیں ذمہ دارانہ گفتگو اور خیرخواہی کا درس دیتی ہے، حضور اکرم ﷺ کی سیرت کی روشنی میں سوشل میڈیاکو معاشرتی اصلا ح کا ذریعہ بنانا چاہیے۔ سوشل میڈیا کو خیر، علم اور مثبت پیغام رسانی کے لیے استعمال کریں، امت کااتحاد بکھیرنے والے مواد سے گریز کریں، تحقیق کے بغیر بات پھیلانا نبی ؐ کی تعلیمات کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ آج صوبہ پنجاب سیلاب کی زد میں ہے جو کہ ایک قدرتی آفت ہے، اس موقع پر پنجاب گورنمنٹ نیجس ہمت، جرت اور جانفشانی سے حالات کو قابو میں رکھا اور جس طر ح سیلاب کے متاثرین کی مدد کی اور وزیر اعلی پنجاب نے از خود صوبہ بھر کے متاثرہ مقامات کے دورے کر کے لوگوں کی مدد کو یقینی بنایا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات