پاکستان زلزلہ سے پیدا ہونے والی مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے، انجینئر امیر مقام

پاکستان ہر مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہے،پاکستان و افغانستان میں امن و خوشحالی ایک دوسرے سے جٴْڑے ہیں، وفاقی وزیر

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان زلزلہ سے پیدا ہونے والی مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔جمعرات کو افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے طورخم سرحد پر افغان حکام کو پاکستان کی جانب سے امدادی سامان حوالے کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہے،پاکستان و افغانستان میں امن و خوشحالی ایک دوسرے سے جٴْڑے ہیں،وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان پہنچا دیا۔

سامان حوالگی تقریب میں وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے قونصل جنرل پاکستان جلال آباد قونصلیٹ شفقت اللہ اور افغانستان کے قونصل جنرل پشاور قونصلیٹ حافظ محب اللہ شاکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان زلزلہ متاثرین سے تعزیت کی۔طورخم بارڈر پر افغان حکام کو 105 ٹن امدادی سامان حوالہ کر دیا گیا۔

زلزلہ متاثرین کے لئے خوراک، ادویات، خیمے اور کمبل افغانستان بھیجے گئے۔ سامان طور خم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان و افغانستان میں امن و خوشحالی ایک دوسرے سے جٴْڑے ہیں۔امیر مقام نیافغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ نادرا کو کیمپ میں خواتین کے لئے الگ کاؤنٹر اور سہولیات بڑھانے کی ہدایت کی۔

افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نیوفاقی وزیر امیر مقام سے اظہار تشکر کیا۔امیر مقام نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے،پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی باعزت واپسی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کسٹم حکام کو دوسرا سکینر لگانے اور نادرا سنٹر ڈبل کرنے کی ہدایات جاری کیں،خطے میں ترقی کے لئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہوگا۔این ڈی ایم اے کے افسران سمیت افغان حکومت کے نمائندگان اور پاکستان میں افغانستان ایمبیسی کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔افغان ایمبیسی نے بروقت امدادی سامان کی ترسیل پر شکریہ ادا کیا-