گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ کی ملاقات

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں تنظیمی معاملات ، وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل ، ترقیاتی منصوبوں میں پارٹی ورکرز اور محروم طبقات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر کے مجوزہ دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔