Live Updates

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ہائی پرفارمنس سنٹر میں جاری

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے جہاں کھلاڑی جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پی سی بی کے مطابق کیمپ کا ساتواں روز تین گھنٹے کی بھرپور مشقوں کے ساتھ مکمل ہوا۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو سکلز بڑھانے کے بارے ٹریننگ دی گئی۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر جنید خان اور طاہر خان نے باؤلنگ کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی کوچنگ فراہم کی جبکہ عبدالسعد اور اسفند یار نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اور فٹنس بہتر بنانے کے لیے عملی مشقیں کرائیں۔ خواتین کھلاڑیوں کا یہ تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات