
مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں،سید یوسف رضا گیلانی
جمعہ 5 ستمبر 2025 13:02

(جاری ہے)
سید یوسف رضا گیلانی ن کہا میں نے سینٹ میں نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے 1500 سالہ جشن ولادت کی قرارداد منظور کرائی اور انجمن اسلامیہ کے سو سالہ جلوس اور جلسے کا اعلان بھی کیا،انشاءاللہ آج 12 ربیع الاول کو انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام 100 سالہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گ۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم تنویر الحسن گیلانی کے چہلم کے موقع پر گیلانی خاندان کے تمام اکابرین شریک ہیں ا اور یہ اتحاد انشاءاللہ انجمن اسلامیہ کے موجودہ صدر سید عمران الحسن گیلانی کے لیے باعث تقویت ہوگا،جو تعلیم کے مشن کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔سید یوسف گیلانی نے سیلاب متاثرین سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر انجمن اسلامیہ سید عمران الحسن گیلانی نے اعلان کیا کہ انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کو جدید تعلیم سے اراستہ کیا جا رہا ہے،میری خواہش ہے کہ ہم ایک جدید یونیورسٹی بھی قائم کریں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پورا گیلانی خاندان اور اکابرین شہر اس سلسلے میں ہماری سرپرستی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے والد مرحوم مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کے مشن کی تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے شرکا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آج 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد نبی کے جلوس و جلسہ میں بھرپور شرکت کریں۔اس دوران تحریک امن پاکستان کے چیئرمین مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے اپنے خطابات میں سید عمران حسن گیلانی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ انجمن اسلامیہ نے ملتان میں بے شمار تعلیمی ادارے قائم کیےاب وقت کا تقاضا ہے کہ فروغ تعلیم میں مزید کردار ادا کیا جائے۔فاتحہ چہلم کی تقریب میں درگاہ حضرت اوچ کے سجاد نشین مخدوم سہیل حسن گیلانی پیر صاحب گولڑہ شریف،سید احمد مجتبی گیلانی،سید شفاعت مصطفی گیلا نی،مخدوم سید راجن بخش گیلانی،مخدوم سید ولایت مصطفی گیلانی ،مخدوم طفیل محی الدین گیلانی،مخدوم غلام مصطفی شاہ گیلانی ،امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ مظہر سعید شاہ کاظمی ،درگاہ حضرت چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین ،شاہ درگاہ حضرت شیخ فاضل کے سجادہ نشین خواجہ نور محمد سہو،سینٹر رانا محمودالحسن،ارکان قومی اسمبلی سید علی موسی گیلانی، سید سمیع حسن گیلانی ،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،سابق ارکان صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری،جہاں زیب وارن، ڈاکٹر جاوید صدیقی،بابو نفیس انصاری، حاجی سلیم لابر، معروف صنعت کار خواجہ محمد الیاس، سینیر صحافی اسد ممتاز سیال،پروفیسر محمد حسین آزاد، خواجہ سلیمان صدیقی ،سلطان محمود ،ملک اصف رسول اعوان،خواجہ رضوان عالم ،ملک نسیم لابر، راو ساجد، چوہدری یاسین، خاور شفقت حسنین بھٹہ ،خالد نذیر چوہدری ،چودری یاسین ،ملک یوسف ،عبدالرزاق ریاض ،مخدوم شہباز ہاشمی،قمر ہاشمی ،عمران حیدر گیلانی ،عاشق قادری، مخدوم سید مطلوب بخاری، ملک اکرم میسن ، لائسنس دارسید صدر گیلانی، غلام سرور شاہ بخاری، میجر معین الاسلام ،حافظ عمران سعید ،ملک سجاد،فواد ربانی،مخدوم ڈاکٹر عالم گیلانی،مخدوم عالمین گیلانی ،دلاور قادری، شاہان صدر الدین گیلانی عثمان گیلانی، ملک شہزاد، خلیفہ محمد بخش طلحہ انصاری، نواب تابش درانی،مہر رمضان سیال،قاری رکن الدین قادری،ملک عمران یوسف،ثقلین مہروی،نعیم خان،مخدوم مسعود ہاشمی،مخدوم شعیب اکمل ہاشمی معین قادری ،شہباز قادر،پیر محمد اسد ،خلیفہ منظور حسین،ملک قدیر کھوکھر،ملک عمران یوسف، عامر قادری،ملک اے ڈی بھیں،ملک نیاز محمد بھٹہ،حفیظ بھٹی ،حشمت قادری، لیاقت بھٹی، ندیم بھٹی اور انجمن اسلامیہ کے جلوس میں شرکت کرنے والی تمام تنظیموں کے نمائندے شریک تھے۔قاری محمد سعید نقشبندی نے تلاوت جبکہ حمید نواز وحید نواز حامد نوازنے نذرانہ عقیدت پیش کیا ،نظامت کے فرائض مذہب جاوید سیال نے ادا کئے۔درگاہ حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابو الحسن جمال الدین گیلانی نے سیلاب زدگان کی بحالی اورمرحوم تنویر الحسن گیلانی سمیت گیلانی خاندان کے دیگر مرحومین کی درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی
مزید اہم خبریں
-
سپر بلڈ مون؛ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز
-
حکومتی شخصیات کا ڈیٹا لیک؛ وزیر داخلہ کا نوٹس‘ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
-
پاک بحریہ کی قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
-
گندم کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا، یہ کوئی مذاق ہے، مزمل اسلم
-
علی امین استعفیٰ دیکر ہمارے عام کارکن سے الیکشن میں مقابلہ کریں، جے یو آئی ف کا چیلنج
-
سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ کوئی اور لے گا، افنان اللہ
-
موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں، وزیراعظم
-
ملتان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کا واقعہ، خاتون سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
-
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا، انتہائی اونچے سیلاب کا خدشہ
-
صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 ارکان کی رکنیت ختم کردی
-
آن لائن جواء اور بیٹنگ ایپ کے فروغ کا الزام؛ رجب بٹ، اقراء کنول، انس علی بھی طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.