
فلسطینی صدر کے مشیر کی سربراہی میں وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، غزہ میں اسرائیلی بربرت کی مذمت ،مسلم بھائیوں کی ہرمحاذ پر مدد کریں گے،سردار ایاز صادق
جمعہ 5 ستمبر 2025 16:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین پر واضع موقف رکھتا ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی نے مسئلہ فلسطین پر متعدد قراردادیں منظور کی ہیں، ایسا کوئی دن نہیں ہوتا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت پر بحث نہ ہو، اسرائیل غزہ میں انسانی جانوں سے کھیل رہا ہے، یورپی ممالک میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف عوام کی کثیر تعداد میں احتجاج کا سلسلہ خوش آئند ہے۔
سپیکر نے کہا کہ میں نے مسئلہ فلسطین پر سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور متعدد سفارتکاروں سے بات کی ہے،غزہ میں معصوم بچوں و خواتین کا قتل عام عالمی برادری کے ضمیر کا امتحان ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے آواز بلند کرنا محض دینی نہیں بلکہ انسانی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں اور خوراک کو ہتھیار بنانا غیر انسانی فعل ہے، پاکستان ہر سطح پر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی محاذ پر کھڑا رہے گا۔حالیہ سیلاب کے دوران فلسطین کی جانب سے اظہار یکجہتی پر سپیکر سردار ایاز صادق نے شکریہ ادا کیا۔فلسطینی وفد کے سربراہ صدر کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش نے پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام پاکستانی عوام کی یکجہتی اور ہمدردی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، فلسطین کو فوری انسانی امداد، سفارتی حمایت اور اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے عالمی دبائو کی ضرورت ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی کا دورہ ہمارے لئے باعث اعزاز ہے ، پاکستان فلسطینیوں کا دوسرا گھر ہے اور اسے مسلم امہ میں ممتاز حیثیت حاصل ہے، اسرائیل کئی دہائیوں سے فلسطنیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم پرامید ہیں کہ مسلم امہ کے تعاون سے فلسطین ضرور آزاد ہوگا، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کو سراہتے ہیں، پاکستان کی حکومت، سیاسی و عسکری قیادت اور علماء نے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ بھرپور طور پر اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ اقوام متحدہ میں فلسطین کے دو ریاستی حل کےلئے کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، امید ہے کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح اس کانفرنس میں فلسطین کی بھرپور حمایت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے علاوہ دیگر متعدد ممالک بھی فلسطین کی حمایت کریں گے۔بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر فلسطین کے صدر کے مشیر برائے مذہبی امور نے پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیااور امامت کرائی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا، اراکینِ پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ کے عملے کی کثیر تعداد نے امام مسجد اقصیٰ کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔\932
مزید قومی خبریں
-
حکیم شہزاد لوہا پاڑ مجرا کرانے پر تھانے طلب، عوام سے معافی مانگ لی
-
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے جدید امریکی طریقہ علاج کا آغاز
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
داسو 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے پہلا ٹاورنصب
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.