ٰوزیراعلی بلوچستان میر سر فراز بگٹی جمعہ کو صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ نوکنڈی پہنچے

جمعہ 5 ستمبر 2025 22:35

لله*چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) وزیراعلی بلوچستان میر سر فراز بگٹی جمعہ کو صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ نوکنڈی پہنچے، جہاں انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی و سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ان کے والد بزرگوار خان محمد آصف خان سنجرانی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی وزیراعلی کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج، جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و اپوزیشن لیڈر میر یونس زہری، ایم پی اے زابد علی ریکی، ایم این اے میر ملک شاہ گورگیج، پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی، پرنس آغا عمر احمدزئی، آغا شکیل درانی، سابق وزیر عبدالروف رند، مٹھا خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے وزیراعلی میر سر فراز بگٹی نے مرحوم کے صاحبزادوں میر صادق سنجرانی، سابق ایم ڈی محمد رازق سنجرانی، سابق صوبائی مشیر میر اعجاز خان سنجرانی اور تحصیلدار ضیا سنجرانی سے تعزیت و اظہار دکھ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم خان محمد آصف خان سنجرانی ایک باوقار قبائلی شخصیت تھے جنہوں نے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں ان کی وفات نہ صرف سنجرانی خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کری