پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، چوہدری انوارالحق

ہفتہ 6 ستمبر 2025 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن اس تاریخی معرکے کی یاد دلاتا ہے جب 1965 میں پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی، قومی وقار اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے یکجا ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،آج اس دن کی اہمیت کا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500 ویں یوم ولادت کی وجہ سے چار چاند لگ گئے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں آج پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے،پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

یوم دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج 6 ستمبر کا دن ہماری عسکری تاریخ کا ایک انتہائی اہم اور یادگار دن ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر