امریکا اور بھارت کے درمیان "خصوصی تعلقات" قائم ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 09:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات خصوصی نوعیت کے ہیں، اور حالیہ کسی بھی اختلاف کے باوجود ان تعلقات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم کے بارے میں کہا کہ ریندر مودی عظیم وزیرِاعظم ہیں۔ وہ زبردست ہیں۔ ہمیشہ دوست رہیں گے۔ مجھے صرف اس خاص لمحے پر تھوڑا اختلاف ہے لیکن اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ حالیہ سفارتی یا تجارتی معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔