کشمیریوں کا”یوم دفاع“ کے موقع پر 1965کی جنگ کے شہدا ءکو خراج عقیدت،دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں ،پاکستانیوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتی، حریت رہنما

ہفتہ 6 ستمبر 2025 12:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے عوام نے ”آج یوم دفاع“ کے موقع پر 1965کی جنگ کے شہدائے پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مملکت خداداد میںشمولیت کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو ¿ں اور اکائی تنظیموں غلام محمد خان سوپوری، ایڈوکیٹ ارشد اقبال، حفیظہ فہمیدہ بانو، مولانا مصعب ندوی، ایڈووکیٹ حسیب وانی، فیاض حسین جعفری، مولانا سید سبط شبیر قمی، نصیر وانی، جموں کشمیر مسلم لیگ اور تحریک حریت جموں وکشمیر بت سری نگر میں اپنے بیانات میں 1965 کی جنگ کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر دنیا کو یاد دلاتا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1965میں جب بھارت نے پاکستان کے وجود کو چیلنج کیا تو پاکستانی مسلح افواج اور پوری قوم بھارت کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہوئی اور اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ روز اول سے ہی اس کی سلامتی کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی اور کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے۔

حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا کہ بھارت نے 1947میں مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا تھا اور اس نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے۔ سے انکار کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا بہت بڑا علمبردار ہے ،کشمیر کا تنازعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ہیں۔ حریت رہنماں اور تنظیموں نے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان کا قدرتی حصہ ہے ، مقبوضہ جموںوکشمیرکے عوام بھارتی تسلط سے آزادی اور الحاق پاکستان کیلئے 1947سے جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیری اور پاکستانی مضبوط مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک درحقیقت تحریک پاکستان کا تسلسل ہے کیونکہ پاکستان تب ہی مکمل ہوگا جب پورا جموں و کشمیر اس کا حصہ بنے گا۔