بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے، ٹرمپ

بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا،بھارتی وزیرخزانہ

اتوار 7 ستمبر 2025 14:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے بھارت پر 50 فیصد بڑا ٹیرف لگایا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتا رامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔