انٹر نیشنل کبڈی کھلاڑی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے قتل

سرکل چونیاں سی سی ڈی پولیس سمیت دیگر ادارے ڈاکوئوں کو نتھ ڈالنے میں بری طرح ناکام

اتوار 7 ستمبر 2025 14:25

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)انٹر نیشنل کبڈی کھلاڑی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے قتل سرکل چونیاں سی سی ڈی پولیس سمیت دیگر ادارے ڈاکوئوں کو نتھ ڈالنے میں بری طرح ناکام ۔ڈی ایس پی سرکل چونیاں کے علاقہ تھانہ الہ آباد کی حدود میں گزشتہ رات حویلی لکھا سے کبڈی کھلاڑی کیری ڈبہ پر سوار واپس گھر آ رہے تھے، مائی رابو حدود تھانہ الہ آباد تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مہر ناصر اللہ المعروف ناصر پہلوان کو سر پر فائر لگا شدید مضروب ہو گیا لاہور لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا مقتول ناصر پہلوان تین بچوں کا باپ اور کھڈیاں کا رہائشی تھاڈاکووں نے لوٹنے کی کوشش کی گاڑی نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آ کر انٹرنیشنل کھلاڑی مہر ناصر پہلوان دم توڑ گیاڈاکو فرار ہونے میں کامیاب مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر انڈیا پاکستان کبڈی میچ سمیت مختلف انٹرنیشنل کبڈی میچز میں حصہ لے چکا تھا، تھانہ الہ آباد پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف گاڑی ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ 2050/25 درج کر لیا۔

(جاری ہے)

مقتول کی نعش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی سی سی ڈی چونیاں سرکل پولیس ڈاکووں کو نتھ ڈالنے میں بری ناکام ہوکر رہ گئی شہریوں کا اعلی افسران سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔