
ْافواجِ پاکستان نے معرکہ حق میں نئی تاریخ رقم کی، قوم قربانیوں کی شکر گزار ہے، وزیر دفاع
دفاعِ پاکستان صرف سرحدوں تک محدود نہیں ،معیشت اور ہر شعبے میں درکار ہے، خواجہ آصف کی گفتگو شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں جس طرح وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پزیرائی ہوئی ہے، خطاب
اتوار 7 ستمبر 2025 18:50
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ اس معرکہ حق کے بعد تین ماہ کے دوران پاکستان کی عزت و توقیر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے آج کا دن قومی جذبے کو دوبالا کرنے والا دن ثابت ہوا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور ان کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے دفاعِ وطن کے لیے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادری اور وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار ہو کر افواجِ پاکستان نے فضاؤں، زمین اور پانیوں کا دفاع کیا اور پوری دنیا ان کی شجاعت پر دنگ رہ گئی۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ موجودہ قیادت ہر محاذ پر چاہے وہ سفارتکاری، ترقی، تعمیرِ نو یا اتحاد ہواپنا مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعِ پاکستان صرف سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ معیشت اور ہر شعبے میں درکار ہے، اور اس وقت افواجِ پاکستان ایک منتخب حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ملک کی قیادت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں جس طرح وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پزیرائی ہوئی ہے شائد ہی آج سے پہلے پاکستان کی ہوئی ہو۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکہ نے بھی پاکستان کی عزت و وقار کو عالمی سطح پر بلند کیا، جہاں افواجِ پاکستان کی مہارت اور بہادری کو تسلیم کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ دورہ پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد باب ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جس طرح 1965 کی جنگ کو پرانی نسلیں یاد کرتی ہیں، اسی طرح وہ خود بھی اس وقت 16 برس کے تھے اور اس جنگ کے گواہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں دو 6 ستمبر دیکھے ہیں، ایک 60 سال قبل کی فتح کے بعد اور ایک حالیہ عظیم کامیابی کے بعد اب دیکھا ہے جس کامیں عینی شاہد ہوں۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء ، ان کے اہلِ خانہ، والدین، بیواؤں اور بچوں کے احسانِ عظیم کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ انہی کی قربانیوں کے باعث آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا پیغام یہ ہے کہ ہمیں وطن سے محبت کرنی چاہیے، اس کی حفاظت کرنی چاہیے اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر وطنِ عزیز کے ساتھ غیر مشروط محبت کرنی چاہیے۔قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جناح ہال قلعہ پر ہلال استقلال کی تبدیلی کی رسم انجام دی۔ اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر اویس توقیر، ارکان صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، چودھری فیصل اکرام، چودھری طارق سبحانی، ڈپٹی کمشنر صباء اصغر علی اور ڈی پی او فیصل شہزاد بھی موجود تھے۔ کوارڈینیٹر وزیر اعظم شاہد ندیم کہگ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عباس ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر سمیت دیگر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پولیس، ریسکیو 1122 اور شہری دفاع کے رضاکاروں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔مزید قومی خبریں
-
یومِ دفاع پاکستان قوم کے عزم و حوصلے اور مسلح افواج کی جرأت و بہادری کی علامت ہے، سفیر رضوان سعید شیخ
-
نوشہرو فیروز،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نوشہرو فیرو حادثہ پر دکھ کا اظہار اور لواحقین سے دلی ہمدردی
-
سمندر میں پانی کی سطح بلند ہے، شہر میں تیز بارش ہوئی تو نمٹنا چیلنج ہوگا‘ میئرکراچی
-
سیلاب پرکسی کا اختیار نہیں، بارشیں بھی غضب ڈھارہی ہیں، پنجاب میں صورتحال بگڑرہی ہے: عظمیٰ بخاری
-
بہاولنگر‘ رات 2 بجے پل پر سیلفی لیتا نوجوان دریائے ستلج میں جاگرا
-
26 نومبر احتجاج‘ بشریٰ بی بی اور عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
-
دوبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے چاندی سمگل کرنے کی کوشش ناکام
-
بدترین سیلابی صورتحال ،پنجاب میں7 لاکھ سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ عارضی طور پر رک گیا
-
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رکھنے کیلئے نگرانی کی جائے ‘ شہباز شریف
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، کابینہ نے عوامی فلاح، صحت عامہ، امن و امان، سیاحت و آثارِ قدیمہ اورجنگلات سے متعلق اہم اقدامات اور مختلف قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی
-
حکمران سیلاب متاثرین کی امداد کے بجائے اربوں روپے ذاتی تشہیر پر خرچ کر کے سنگین جرم کر رہے ہیں‘حافظ نعیم الرحمن
-
سیلاب زدگان کو بجلی کے بلز ،ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی‘ پنجاب حکومت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.