ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ صوبائی اسمبلی کا متوقع بارش کے پیشِ نظر اور شہر کی دگردوں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

پیر 8 ستمبر 2025 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے متوقع بارش کے پیشِ نظر اور شہر کی دگردوں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہادر آباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں ہفتوں پہلے سے ہونے والی پیشنگوئیوں کو پس پشت ڈال کر نام نہاد مقامی حکومت خواب غفلت کے مزے لے رہی ہے شہر اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے جہاں انفراسٹرکچر کے نام پر سوائے بربادی کے کچھ دکھائی نہیں پڑتا، ذرا سی بارش شہر کو ادھیڑ کر رکھ دیتی ہے جس کی وجہ پچھلے سترہ سالوں کی بدنیت بدعنوان اور تعصب پر مبنی طرزِ حکومت ہے، حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ شہر سے محبت کی دعویدار دار جماعت المنافقین کی ٹان کمیٹیز بھی پیسہ بنانے میں مصروف ہیں ہر بار ایم کیو ایم کی خیرات پر بننے والی جماعت اسلامی کی مقامی حکومت کبھی ایم کیو ایم کے دور نظامت کے کاموں کا عشر عشیر بھی کرکے ایم کیو کے ہم پلہ کھڑی نہیں ہوسکی ہے چھٹانک بھر کا کام کرکے ڈھنڈورا پیٹنا جماعت المنافقین کا شیوہ رہا ہے، حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ لفاظیوں سے جان چھڑا کر اور تاویلیں پیش کرنے کے بجائے شہر میں فی الفور پیشگی حفاظتی انتظامات کیئے جائیں۔