
م*جہالت تمام مسائل کی جڑ، سست رفتار شر ح خواندگی حوصلہ افزا نہیں، علامہ ساجد نقوی
صہیونی حملوں سے تعلیم تاراج ہوچکی، 9ستمبر کو غزہ کے مظلوم طلباء و اساتذہ کیساتھ منسوب کیا جائے ۱ عالمی ادارے فلسطین پر جاری مظالم رکوانے میں ناکام ہوگئے، قائد ملت جعفریہ پاکستان کا عالمی ایام پر پیغام
پیر 8 ستمبر 2025 20:20
(جاری ہے)
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے متوجہ کیا کہ 2023ء کی مردم شماری اور اس کے بعد جاری اقتصادی سروے میں جو اعدادو شمار سامنے آئے اس کے مطابق پاکستان کی 60 سے 65فیصد آبادی خواندہ جن میں مردوں کی شرح68 اور خواتین کی 52.8 فیصد جو حوصلہ افزانہیں ، تیز رفتار دنیا کیساتھ چلنے اور ترقی کیلئے لازم ہے کہ پاکستانی معاشرہ جہالت کے اندھیروں سے نکل کر تعلیم کے نور سے منور ہو کیونکہ جہالت تمام مسائل کی جڑ ہے۔
اسلام کا سب سے پہلا آفاپی پیغام بھی پڑھنے پڑھانے کا ہے مگر افسوس اس اہم ترین سماجی مسئلے کی جانب جس طرح سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو اقدامات اٹھانا چاہئیں وہ ناکافی ہیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہاکہ تعلیم کو حملوں سے بچانے کا عالمی دن منایا جائے مگر ایسے وقت میں یہ ایام تواتر کیساتھ آرہے ہیں جب عالمی استعمار و سامراج کی پشت پناہی سے صہیونیت انسانیت کو تاراج کررہی ہے، عبادت گاہوں، شفاخانوں(اسپتالوں) ، رہائشی عمارتوں سے لے کر تعلیمی اداروں تک کو اسرائیلی سفاکانہ حملوں کا سامنا ہے ، تعلیمی اداروں سمیت کم سن بچے ٹیچرز سمیت شہید کئے جاچکے ہیں مگر افسوس اقوا م متحدہ سمیت عالمی ادارے ان حملوں کو روکنے سے قاصر رہے لازم ہے کہ 2025ء سے 9 ستمبر کو عہد کرتے ہوئے آئندہ سے یہ دن فلسطینی خصوصاً غزہ کے تعلیمی اداروں کیساتھ منسوب کیا جائے تاکہ رہتی دنیا تک نہ صرف غزہ کے شعبہ تعلیم سے وابستگان کی یاد تازہ رہے بلکہ آنیوالی نسلوں کو بھی صہیونی مظالم بارے آگاہی دی جاسکےمزید اہم خبریں
-
بھارت کی روس اور چین سے قربت، امریکہ سے دوری کی حقیقت کیا؟
-
پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے سینکڑوں دیہات متاثر
-
کراچی میں شادی کے روز دلہا لاپتہ، والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا
-
لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
-
نیپال: ہنگاموں کے بعد عبوری حکومت کا قیام، 5 مارچ انتخابات کا دن مقرر
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.