قادیانی اقلیت نہیں اسلام اور پاکستان کے غدار ہیں قادیانیت نواز ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، نائب سربراہ پاکستان

1974میں ہمارے اکابرین نے شب وروز کوششوں کے بعد قادیانیوں کوملک کی قانون ساز اسمبلی سے غیر مسلم قراردلوایا تھا،شاہد غوری

پیر 8 ستمبر 2025 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ دین اسلام کی بنیاد اور امت مسلمہ کے ایمان کی پہچان ہے،اسلام کی حفاظت اور امت کے اتحاد کی ضمانت عقیدہ ختم نبوت ﷺ میں مضمر ہے،عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے اپنی جان ومال اور قلم سے کوشش کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے،ختم نبوت ﷺ کا عقیدہ وہ کسوٹی ہے جس پر ایمان کی سچائی پرکھی جاتی ہے جو شخص اس کا انکار کرئے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے،قادیانی اقلیت نہیں اسلام اور پاکستان کے غدار ہیں قادیانیت نواز ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی،مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی،مولانا محمد علی رضوی ودیگر کی تحریک ختم نبوت کیلئے خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شاندار ملی خدمات ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائیگا،1974میں ہمارے اکابرین نے شب وروز کوششوں کے بعد قادیانیوں کوملک کی قانون ساز اسمبلی سے غیر مسلم قراردلوایا تھا،یارسو ل اللہ ﷺ ہم یہ عزم کرتے ہیں جب تک جسم میں جان ہے آپ کی ناموس کا تحفظ کرینگے، قادیانیوں پر پابندی اور انہیں غیر مسلم قرار دینا پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں ہے،امریکہ،برطانیہ،اسرائیل قادیانیوں کو اسلام میں فتنہ پیدا کرنے کیلئے سہولیات دیتے ہیں،قادیانی یہود ونصاری کے اعلی کار اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تحفظ ختم نبوت ﷺ وعرس شہدائے میلاد مصطفی ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شہدا میلاد مصطفی کے مزار پر قرآن خوانی کا انععقاد کیا گیا اور مزار پر چادر پوشی کے بعد دعا کی گئی اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماں فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،محمد مبین قادری،محمد شہزاد قادری،سید جنید باپو،علامہ ذیشان مدنی،قاری امان قادری،امیر کراچی محمد فرقان قادری،نائب امیر عارف منصوری،علما بورڈ کے علامہ محمود قادری صاحبزادہ بلال رضا بھٹی و اراکین کراچی رابطہ کمیٹی ودیگر موجود تھے،قادیانیوں کا راز فاش ہوچکا یہ اسلام اور ملک کے دشمن ہیں اور یہود ونصاری کے اعلی کار ہیں،قادیانیوں کو ملک کے کلیدی عہدوں پر فائز نہیں کیا جاسکتا،قادیانی جہاں بھی کلیدی عہدوں پر فائزہیں آئین کے مطابق انہیں ہٹایا جائے،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے پاک زمین گستاخ رسول کوکسی طور بھی برداشت نہیں کریگی،شہدائے میلاد مصطفی ﷺ نے دین اسلام کے تحفظ کیلئے قربانی دینے کا حوصلہ دیا،امیر شہدائے میلاد مصطفی ﷺ سربراہ سنی تحریک شہید محمد عباس قادری،مرکزی رہنماں مولانا افتخار احمد بھٹی شہید،مولانا اکرم قادری شہید،مولانا ڈاکٹر عبدالقدیر شہید ودیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔