پاکستان میں عالمی معیار پر مبنی سروس ماڈل متعارف کرایا جائے گا، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن

پیر 8 ستمبر 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان میں عالمی معیار پر مبنی سروس ماڈل متعارف کرایا جائے گا، آذربائیجان ماڈل عوامی خدمات میں انفرادیت کا عملی مظاہرہ ہے۔پیر کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ سے آذربائیجان کے چیئرمین ایس اے پی ایس ایس آئی الوی مہدیوف نے ملاقات کی۔

ملاقات میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور ڈیجیٹل اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان میں عالمی معیار پر منبی سروس ماڈل متعارف کرایا جائے گا،پاکستان میں سیاسی عزم، ڈیجیٹل پریپریشن اور آئی ڈی انٹیگریشن اس ماڈل کے لیے موزوں ہے،آذربائیجان ماڈل عوامی خدمات میں انفرادیت کا عملی مظاہرہ ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایس اے پی ایس ایس آئی الوی مہدیوف نے کہا کہ آذربائیجان میں 400 سے زائد آسان خدمت مراکز کامیابی سے فعال ہیں، آذربائیجان میں 28 سروس سینٹرز،99.9 فیصد عوام مطمئن ہیں۔ اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر خضر فرحادوف اور سیکنڈ سیکرٹری بہبود غزالی جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری آئی ٹی، ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی اور وزارت کے دیگر سینئر حکام موجود تھے۔