Live Updates

لاہور ہائیکورٹ،سینیٹ الیکشن پولنگ رکوانے کی درخواست پرالیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں جواب طلب

پیر 8 ستمبر 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن پولنگ رکوانے کی درخواست پرالیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔ قبل ازیں عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

اعجاز چوہدری نے اپنی نشست پر سینیٹ انتخاب روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر عمر نے دلائل دیے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے کوئی درخواست ارسال نہیں کی گئی۔ مزید کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ شبلی فراز اور عمر ایوب کی درخواست پر الیکشن روکنے کا حکم دے چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ضمنی انتخابات روک دیے گئے ہیں مگر سینیٹ انتخابات کی پولنگ نہیں روکی جا رہی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اعجاز چوہدری کی نشست پر سینیٹ انتخاب رکوانے کا حکم دے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات