میئرکراچی اپنی شخصیت کو متنازعہ بنا کر بلاول بھٹو کے روشن چہرے پر داغ لگا رہے ہیں، کراچی رائٹس آرگنائزیشن

منگل 9 ستمبر 2025 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)کراچی رائٹس آرگنائزیشن کی سترہ رکنی مرکزی کمیٹی، تاجر برادری،اورنگی ٹریڈ ورکرز یونین، دی وائس آف اورنگی نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ میئر کراچی اپنی شخصیت کو متنازعہ بنا کر بلاول بھٹو کے روشن چہرے پر داغ لگا رہے ہیں۔سعید تنولی، نعمان،اجمل بہاری نے مشترکہ اجلاس کے بعد یہ بات کہی۔

اجلاس میں میونسپل کمشنر کے کرپشن، پی ڈی اورنگی و بس ٹرمینل کی جعلسازیوں کی تفصیل پیش کی گئی۔ لفافے لے کر عوام کو مشتعل کرنے والے یلو جرنالزم اور پیکا ایکٹ کے تحت انکے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی۔ فیصل رضوی سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرزآفاق مرزا، رضوان خان، مرحوم جاوید مصطفے کے جعلی دستخطوں سے لیزیں اور جعلی دستاویزات بنا رہے ہیں سب رجسٹرار تگنی رقم لے کر ان پر مہریں لگا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پانچ پٹرول پمپ پر فیصل رضوی نے 35لاکھ، 35لاکھ لے کر انہیں جعلی لیزیں دے دیں۔ جبکہ اینٹی کرپشن کے اعلی افسران اور شاہنواز نامی افسر اس سارے کھیل میں شامل ہے۔ سعید تنولی نے کہا کہ ممتاز تنولی نے مجھ سے گفتگو میں تسلیم کیا کہ نیا ناظم آبادکو محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام کے اسٹیڈیم کی جگہ فیصل رضوی نے فروخت کی۔ انہوں نے کوئی ڈیل نہیں کی۔

عابد ستی، لیاقت آسکانی، جمیل ڈائری اور میئر کے ٹیم کے افراد شامل تھے جبکہ اینٹی کرپشن میں تعینات کچھ افسرنے بھی رقم وصول کی۔ فیصل رضوی نے یو سی ڈی بھی بیچ دیا ہے۔ جعلی آکشن کے لئے ڈمی اخبار کو 20ہزار دے کر سیف عباس نامی افسر نے اشتہار چھپوایا۔ ممتاز تنولی کے علاوہ پی پی پی ویسٹ کے اہم عہدیداروں نے نام نہ ڈسکلوژکرنے کی شرط پر بتایا کہ فیصل رضوی نے ہمارے سامنے افضل زیدی، نعمان، عباس رضوی، وصی عثما نی، اطہر نقوی، سیف عباس،چاچڑ اور شرجیل میمن کو فون کئے ہیں۔

جبکہ نجمی عالم، میئر کراچی بھی آن بورڈ ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو میئر نے فون کئے ہیں کہ فیصل کو نو ہزار ایکڑ پر کام کرنے دو۔ ڈبل آٹ ورڈ رجسٹر ہر وقت فیصل رضوی کی ملکیت میں ہوتے ہیں۔ جہاں جہاں جعلسازی کی جا رہی ہے وہاں کہا جا رہا ہے کہ بچنا ہے تو پیسے دو ابتک ایک ارب کی وصولی ہو چکی ہے۔ لیزیں منسوخ کرنے کا میئر کو بھی اختیار نہیں عدالت کو اختیار ہے لیکن فیصل رضوی میڈیا کو گمراہ کرکے کہتا ہے لیز منسوخ کردی۔

اجمل بہاری نے کہا کہ پورے اورنگی میں متاثرین نے بینرز اور مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔ میئر اصل حقائق چھاپنے پر صحافیوں کو ایف آئی آر کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ دانیال نامی شخص پٹرول کی پرچیاں اور لفافے بانٹ رہا ہے جو ایک وزیر کا رشتہ دار ہے۔ نالوں پر دکانیں بن رہی ہیں۔ مسجد کو فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے کے لئے اسکے احاطے میں دکانیں بن رہی ہیں۔

پی پی پی کی ویسٹ کی قیادت احتجاج کرنے والے پارٹی ورکرز کو گرفتار کرا رہی ہے۔ فیصل رضوی قاتل دہشت گردوں کی ٹیم کے ساتھ اصل مالکان کو بے گھر کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر 22 پارکس اور 144تجاوزات خالی کرانے کے بجائے جائز افراد کو انکی ملکیت سے محروم کر رہا ہے۔ اجمل بہارینے کہا کہ فیصل رضوی کہتا ہے کہ میں وفا پرست ہوں کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

میڈیا میری جیب میں ہے جسکو پیسے دوں گا میرے حق میں اور پرانے افسروں پر سب کہانی ڈلوادوں گا۔ میٹرو۔ کے 21، اور کئی چینل کے نام لے کر کہا کہ پیسے دیئے ہیں پلاٹ بھی دے دوں گا۔ قادر پٹیل اور قادر مندوخیل کے بھی نام استعمال کر رہا ہے۔ کیا کے ایم سی میں کوئی قانون نہیں، ہم نے بھی اینٹی کرپشن کو لکھ دیا ہے افسروں کے دستخط کا فرانزک کرا۔ فیصل رضوی کے کلفٹن کے عشرت کدے پر چھاپہ مارو۔

حساس ادارے کہاں ہیں ملک کے محافظ کہاں ہیں منی لانڈرنگ کون چیک کرے گا سعید تنولی نے کہا کہ ہم سارے حقائق بلاول بھٹو اور آصف زرداری و آصفہ بھٹو و فریال تالپور کو بھیج رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیماڑی۔ ویسٹ کے خلاف ریفرنس بھیج دیا۔ محمد علی شیخ، انور مجید، لیاقت آسکانی، اے جی، علی حسن بروہی اور علی حسن زرداری کے متعلق ثبوت بھیج دیئے۔ فیصل رضوی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کے لئے بھی لکھ دیا ہے۔

آصف زرداری، بلاول بھٹو پارٹی کو بٹا؛لگانے والے میئر کو فارغ کریں۔ میئر اگر ملوث نہیں تو پی ڈی کی تحقیقات کرائے جو دس سال قتل عام کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے بعد امریکہ میں وفا پرست بن گیا ہے۔ سعید تنولی سے فیصل رضوی کے رشتہ داروں نے بھی ملاقات کی اور فیصل رضوی سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور بتایا کہ اسکی کرمنل کاروائیوں کی وجہ سے اور اپنی بیوی پر شک کی بنیاد پر ایک لڑکے کو گرفتار کرانے اور نجی معاملات سے بھی آگاہ کیا۔

کچھ آرمی کے افسران کا یہ دعوی کرتا ہے کہ اسکے ساتھ ہیں۔ کمانڈر ویسٹ کو بھی یہ گمراہ کرچکا ہے اسکی سرپرستی شیعہ علما اور سابق وزیر اعلی بھی کر رہے ہیں باقر اور شہنشاہ نقوی وضاحت کریں کہ کیا وہ اس میں شامل ہیں یا انکے نام استعمال ہو رہے ہیں۔ ہم اینٹی کرپشن کے خلاف کیس فائل کر رہے ہیں جو سہولت کار ہے۔ اینٹی کرپشن کے جج 544صفحات کی بوگس رپورٹ جمع کرانے پر شاہنواز کو نوکری سے برطرف کریں۔ ڈی جی پردبا بند کرایاجائے۔