وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کا آبائی علاقے بیکڑ سے واپسی پر لورالائی کا مختصر دورہ

منگل 9 ستمبر 2025 20:50

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کا اپنے آبائی علاقے بیکڑ سے واپسی پر لورالائی کا مختصر دورہ اور سرکٹ ہاؤس میں مختصر قیام کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ، بی سی لورالائی زونل کمانڈر محمد اعظم خان بگٹی، کمشنر لورالائی ڈویڑن ولی محمد بڑیچ ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ , ایس ایس پی پولیس احمد سلطان اور دیگر قبائلی و سیاسی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی لورالائی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری شیر دل خان جوگیزئی نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔مختصر قیام کے دوران ریفریشمنٹ کے بعد وزیر اعلیٰ میرسرفراز بگٹی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے۔