
محتسب کے ادارے گڈ گورننس، قانون کی حکمرانی اور موثر انتظامیہ کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہیں،اعجاز احمد قریشی
بدھ 10 ستمبر 2025 20:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے محتسب اداروں کے درمیان بہترین طریقہ کار اور تجربات کے زیادہ سے زیادہ تبادلے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اجلاس میں گزشتہ سال کے دوران ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور اسلام آباد میں اے او اے سیکرٹریٹ کے تحت قائم ریسورس سینٹر کو مزید اپ گریڈ کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد عوام الناس کی سہولت کیلئے محتسب اداروں کے کردار کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایشیائی خطے سمیت دیگر ممالک کے وفود نے شرکت کی۔اپنے کلیدی خطاب میں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ محتسب ادارے شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ایک صحت مند معاشرتی ماحول کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے عالمی محتسب برادری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے درمیان مستقل بنیادوں پر خیالات اور تجربات کے تبادلے کی ضرورت ہے کیونکہ انسانی ترقی تمام ترقیاتی کوششوں کی بنیاد ہے۔مزید قومی خبریں
-
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 4 ارب روپے پی ڈی ایم اے کو جاری
-
تربیلا ڈیم 100 فیصد، منگلاڈیم 91 فیصد بھر گیا
-
کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ڈیلنگ ہنڈی اور حوالے کے ذریعے ہونے کا انکشاف
-
ندیوں میں انے والے بارش کے پانی میں آبادیوں کو متاثر کیا ہے،ثروت اعجازقادری
-
حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر قطر میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے کیخلاف کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے
-
وزیراعلی سندھ کی کراچی میں حالیہ بارش سے 4 اموات کی تصدیق
-
بلاول بھٹو زرداری کی سردار امیر بخش بھٹو سے ملاقات،ان کے والد اور سابق وزیراعلی سندھ مرحوم ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی
-
خیبرپختونخوا حکومت نے فیکٹری مزدوروں کی ماہانہ اجرت کم از کم 40 ہزارروپے مقرر کر دی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،غیرقانونی طورپر سفر کرنے والے 56ملزمان گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل سے پشاور میں نو تعینات امریکی قونصل جنرل تھومس ایکرٹ کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا نے سپیکر صوبائی اسمبلی کی دعوت پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا برسات کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ، شہر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.