صحابہ کرام حضور ﷺ کے تربیت یافتہ،نبوت اور کار نبوت کے عینی گواہ ہیں،مولانا قاضی محمود الحسن اشرف

عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ و ناموس صحابہ و اہلبیت کے تحفظ کے لیے تمام دینی جماعتیں اور مکاتب فکر متفق ہیں

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ و ناموس صحابہ و اہلبیت کے تحفظ کے لیے تمام دینی جماعتیں اور مکاتب فکر متفق ہیں۔صحابہ کرام حضور ﷺ کے تربیت یافتہ،نبوت اور کار نبوت کے عینی گواہ ہیں۔سید نا صدیق اکبر انبیا کرام کے بعدسب سے افضل ترین شخصیت ہیں جو آج بھی روضہ رسول میں حضور ﷺ کے پہلو میں محو آرام ہیں۔

نظام خلافت راشدہ انسانیت کے لیے امن کا بہترین نمونہ ہے۔۔توہین رسالت و توہین صحابہ و اہل بیت توہین عدالت سے زیادہ سنگین جرم ہے۔98فیصداہلسنت والجماعت کے حقوق دبانے اور ان کے عقائد پر حملہ کرنے کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی۔تمام دینی جماعتوں پر مشتمل کل جماعتی تحریک تحفظ ختم نبوت ﷺ وناموس صحابہ واہل بیت عظامکی تشکیل ریاست میں اتحاد،یکجہتی کو فروغ دینے میں موثر کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

ماہ ستمبر میں آزاد کشمیر اور پاکستان میں ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد مسلمانوں کے ایمان اور تحفظ کے لیے ہے جنہیں مسلکی تفریق کے بجائے ملی اور قومی یکجہتی کے لیے استعمال کیا جائے۔مظفراباد میں توہین رسالت و توہین صحابہ و اہلبیت کے مرتکبین کی مقتدر قوتوں کی طرف سے حوصلہ افزائی افسوس ناک ہے ۔توہین کے مرتکبین کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار امیر AJK JUIوجنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزادکشمیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف امیر سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزادکشمیر مولانا مفتی محمد اختر ناظم اعلی سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزادکشمیر مولانا قاضی منظور الحسن، مولانا عبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ajkjui , عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری مولانا عادل خورشید ودیگر علما کرام اور دینی جماعتوں کے رہنماں نے مشترکہاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا حضور سرورکونین رحمت العالمین ﷺ کے صحابہ کرام انبیا کرام کے بعد تمام خلائق میں افضل ترین جماعت ہے جس کی نظیر انبیا کرام کے بعد آسمان وزمین نے نہیں دیکھی۔اگر کوئی شخص اس مقدس جماعت پر زبان تان دراز کرتا ہے تو در حقیقت بالواسطہ وہ خود حضور سرورکونین ﷺ کی ذات اقدس پر طعن کے مرادف ہے۔ کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ رسول کریم ﷺ معاذ اللہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں ناکام رہے۔

اور آپ ﷺ کی تبلیغ ورسالت سے آپ کی مدت حیات میں سوائے چند گنے چنے حضرات کے کوئی سچا مسلمان نہیں بن سکا۔لہذا عظمت صحابہ کے ذکر معطر کے لیے کوئی بھی سنجیدہ اجتماع خیر وبرکت کا باعث ہے۔انہوں نے کہا گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں عقیدہ ختم نبوت،تحفظ ناموس رسالت،تحفظ ناموس صحابہ،و اہلبیت رضوان اللہ تعالی اجمعین کے خلاف منظم طریقہ سے شیطانی قوتیں اہل ایمان کے ایمانی جذبات پر حملہ آور ہیں کبھی مدعی نبوت ختم نبوت پر حملہ کرتا ہے تو کبھی کسی بد بخت کی طرف سے توہین رسالت توہین صحابہ و اہلبیت کا ارتکاب ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ،ناموس صحابہ واہل بیت کا تحفظ ایمان کی آساس ہے۔پاکستان اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے۔اس کا تحفظ بمنزلہ مسجد کرنا پاکستان کے مسلمانوں کے ذمے فرض ہے۔کشمیری عوام پاکستان کے تحفظ، استحکام اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔جس میں گزشتہ76 سال سے لاکھوں کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔AJK JUI اور سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزادکشمیر کی طرف سے عشرہ تحفظ ختم نبوت دفاع واستحکام پاکستان کا مقصد نئی نسل میں دفاع پاکستان واستحکام پاکستان کے جذبات پیدا کرنے اور تحریک آزادی کے مقاصد سے باخبر کرنا ہیانہوں نے کہا اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی طرف سے منظور شدہ حلف ختم نبوت صدر و وزیر اعظم ججز سمیت تمام اعلی سرکاری عہدوں کے لیے لازمی قرار دیا جائے۔

قادیانی اسرائیل اوربھارت کی ایما پر افواج پاکستان اور قوم میں بداعتمادی پیداکرناچاہتے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت وناموس مصطفیؓکے تحفظ کے لئے آزاد کشمیر اور پاکستان میں قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔شعار اسلام کے استعمال پر منکرین ختم نبوت پر پابندی پر عمل درآمد کیا جائے۔ تحریک آزادی ہند اور پاکستان کو بنانے میں قائد اعظم کے ہمرا علما کرام کا کردار نمایا ں ہے۔مسئلہ کشمیر کو پیچیدہ بنانے میں قادیانیوں کا کردار شرمناک ہے۔قادیانی آئینی طور پر کافر ہیں۔