Live Updates

بانی پاکستان کے دو احسان ایک ہم مسلم قوم ،دوسرا ہمارا پاکستان،محمد علی شیروانی

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف ضلع وسطی کے جنرل سیکرٹری محمد علی شیروانی نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ 11 ستمبر قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم وفات کا دن ہے اور ہم سب پاکستانیوں کو اپنے عظیم قائد کے لیے ان کی مغفرت کے لیے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

محمد علی شیروانی نے کہا کہ اج ہمیں افسوس سے یہ بات کہنی پڑتی ہے حکومتی سطح پر ایسے دنوں پر عام تعطیل یا چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے مگر افسوس کہ جس نے ہمیں یہ ملک دیا جس نے ہمیں پاکستان دیا جس نے ہمیں انگریزوں سے ازادی دلوائی اج اس کی یوم وفات کا دن ہے اس دن تو ہمیں یہ چاہیے تھا کہ ہم عام تعطیل کا اعلان کرتے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے طرز زندگی کے حوالے سے سرکاری سطح پر حکومتی سطح پر بڑے بڑے سیمینار کرتے جو کہ ہماری انے والی نسلوں کی یاد دہانی میں اضافہ کرتا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز 14 اگست کو سرکاری اشتہارات شائع کیے گئے جس میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر کو نہیں لگایا گیا جو بہت بڑا ثانیہ تھا۔ موجودہ حکومت کی اس حرکت سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ انے والی نسلوں کو بابا قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی طرز زندگی ان کی جدوجہد اور ان کی کوششوں اور کاوشو سے بنایا گیا ہے پاکستان کی تاریخ کو محروم رکھیں مگر پاکستان تحریک انصاف کہ بانی عمران خان نے ایسے کرپٹ نظام کے خلاف اپنی اواز بلند کی ہے اور خان کی اواز پر پاکستانیوں نے لبیک کہا ہے اور یہ عہد کیا ہے کہ جب تک پاکستان قائم رہے گا قائد اعظم تیرا نام زندہ رہے گا ۔

اخر میں جنرل سیکرٹری ضلع وسطی محمد علی شیروانی نے کہا کہ آج کے دن نہایت ادب اور احترام کے ساتھ ہر ٹان کے ذمہ داران قائد اعظم محمد علی جناح کی مغفرت کے لیے دعا کریں اور قران خوانی کرائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات