Live Updates

ملتان پولیس سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ضلعی انتظامیہ ودیگراداروں کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہے،صادق علی ڈوگر

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہاہے کہ ریسکیو 1122، پاکستان آ رمی، سول ڈیفنس، پولیس اور دیگر محکموں کے مشترکہ تعاون سے ضلع ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف کا عمل جاری ہے، ملتان پولیس سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ضلعی انتظامیہ ودیگراداروں کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او صادق علی ڈوگر نے جمعرات کو جلال پور پیر والامیں گیلانی ایکسپریس وے اورعنایت پور بند کا دورہ کیا اورسیلاب سے متاثر ہونے والے دیہی علاقوں میں انخلاءاور محفوظ مقامات پر منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ٹریفک کے متبادل روٹ اور ڈائورجن پوائنٹ سے متعلق ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ انسانی جانوں کی قدر و قیمت کو جانتے ہوئے ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے،جن نشیبی علاقوں کی جانب پانی بڑھ رہا ہے وہاں پہلے سے مساجد میں انخلاءکے اعلانات کرا ئے گئے ہیں،گیلانی ایکسپریس وے کو بریچ کرنے کے بعد جلالپور شہر کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات