Live Updates

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ریزیڈنٹ نمائندہ سیموئل رزک کی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ سے ملاقات

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ریزیڈنٹ نمائندہ سیموئل رزک نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ سے پشاور میں جمعرات کے روز ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں حالیہ سیلابوں اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے تناظر میں صوبے میں سیلاب کے دوران خطرات سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سیلاب کے خطرات کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے آبادیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات