Live Updates

ٌ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ملک پر مسلط نااہل حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ،آل پارٹیز رہنما

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:25

(ژوب (آن لائن)آل پارٹیز کے رہنماؤں جمال خان مندوخیل اختر شاہ کاکڑ جمعہ خان بابر محمد شاہ لعون محمد دان لعون فہد خان معراج الدین اور دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ملک پر مسلط نااہل حکومت کو تسلیم نہیں کرتے کوئٹہ میں سیاسی جماعت کے جلسے پر خودکش حملہ دراصل حقیقی قیادت سے محروم کرنے کی سازش تھی جلسہ عام سے قبل ایک ریلی بھی نکالی گئی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ دھماکے کے خلاف پرامن اور کامیاب ہڑتال سے ثابت ہوا کہ عوام نے فارم 47 کی مسلط حکومت کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پرامن ہڑتال کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا رویہ سیاسی قیادت اور کارکنوں کے ساتھ انتہائی منفی رہا پولیس نے جمہوری حق کے تحت احتجاج کرنے والے رنماں اور کارکنوں کے خلاف غیر ضروری طور پر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے کاش پولیس اگر انہی دفعات کے تحت چوروں ڈاکوں اور منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی جرات کرتی آج بھی شہر اور تعلیمی اداروں میں کھلے عام منشیات فروخت ہو رہی ہے ضلعی پولیس سربراہ کہتا ہے کہ سیاسی قیادت کی کال اٹیند نہیں کرتا مگر جب ہم ایس پی دفتر کے باہر منشیات فروشی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف دھرنا اور احتجاج کرینگے تو پھر ایس پی ضرور فون اٹینڈ کرینگے انہوں نے کہا کہ ژوب اور دیگر اضلاع میں لاکھوں ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ قبول نہیں موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں اختیار کے مالک کوئی اور ہے اس لئے مائنز اینڈ منرلز بل تسلیم نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ بطور احتجاج قومی شاہراہوں کی بندش کو غلط تصور کرنے والے صوبائی حکومت کو یہ بھی معلوم ہونا چائیے کہ یہی قومی شاہراہیں سرشام ڈاکوں اور دہشت گردوں کا راج ہونے کی وجہ سے سفر کیلئے بند رہتی ہے صوبائی حکومت پولیس اور ضلعی انتظامیہ قومی شاہروہوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کی جرات کرے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی واضع کامیابی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر آج چند نشستوں کی حامل جماعت اس ملک کے حکمران ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نام پر پنجاب سے آٹے کی سپلائی کی بندش اور مقامی ذخیرہ اندوزوں کی لوٹ مار کی سخت مذمت کرتے ہیں اس سے قبل چینی مافیا جو کہ دراصل حکمرانوں کا ٹولہ ہے نے اربوں روپے کمائے ہیں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات