سینیٹر انوشہ رحمان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس

جمعہ 12 ستمبر 2025 01:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) سینیٹر انوشہ رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں تجارتی سہولتوں، ریگولیٹری فریم ورکس اور پاکستان کی تجارتی ترقی کے لیے اہم ادارہ جاتی میکانزم پر توجہ مرکوز کرنے والے متعدد ایجنڈے آئٹمز کا جائزہ لیا گیا۔ سینٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی نے بادینی بارڈر کھولنے کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے 40 کلومیٹر طویل سڑک کے منصوبے کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور وزارت تجارت، وزارت داخلہ اور حکومت بلوچستان کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن پر زور دیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے ۔ اس موقع پر سینیٹرز امیر ولی الدین چشتی، راحت جمالی، سلیم مانڈوی والا، احمد خان، سرمد علی، سیکرٹری انچارج اور وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکرٹری سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔