Live Updates

ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس انچارج نہال احمد صدیقی کی زیرصدارت منعقدہوا

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس انچارج نہال احمد صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں روح رواں ایم پی پی و سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایات کی روشنی میں عوام کی داد رسی اور کراچی میں ابتر صورتحال میں امدادی کاموں کو جاری رکھنے اور ہر ٹاون کو سڑکوں، پانی، سیوریج اور بنیادی مسائل کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فاروق ملک، ریحان خان، مقصود قریشی، محمد پناہ پنہیار، سیف یار خان، آصف قدوس، سہیل،عاممر علی، رضوان احمد فکری، نعیم اصطفے نمک والا و دیگر بھی موجود تھے۔ بارشوں میں کام کرنے والے رضا کاروں اور عہدیداروں کو ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ مرکزی کمیٹی نے میئر کراچی کی جانب سے اتوار سے سڑکوں کی تعمیر کا خیر مقدم کیا۔ تمام ٹانز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ٹانز اور کے ایم سی کو فوری علاقے کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے عوامی دستخط کے ساتھ سفارشات پیش کریں۔ خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ پاکستان مشکلات کا شکار ہے ہمیں سیلاب زدگان کے لئے بھی کردار ادا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی بنائی گئیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات