Live Updates

کراچی بارش ، امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی ریلیف سرگرمیاں جاری

ریڑھی گوٹھ اورتغلق لین لیاری کے بارش متاثرین میں پکا پکایا کھانا تقسیم

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:40

ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوںمیں امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،گذشتہ روز بھی امہ ٹیم نے بارش سے متاثرہ مضافاتی پسماندہ علاقے ریڑھی گوٹھ کا دورہ کیااورامدادی سرگرمیاں میں حصہ لیا،بارش سے متاثرہ مکینوں کو پکا پکایا کھانا،پینے کا صاف پانی اور امدادی سامان فراہم کیاجبکہ لیاری کے علاقے تغلق لین سمیت کئی علاقوں میں امہ ریلیف ٹیم نے متاثرہ خاندانوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں گھروں میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا۔

امہ ویلفیئرٹرسٹ پاکستان کے وائس چیئرمین حاجی عبدالرزاق بیلی کے مطابق یہ امدادی سلسلہ بدستور جاری ہے تاکہ بارش سے متاثر اور بے گھر خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے دیگر نشیبی علاقوں کی طرح لیاری بھی حالیہ بارشوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور امہ ویلفیئر ٹرسٹ اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ٹرسٹ کے مطابق کراچی میں امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیمیں متحرک ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو کھانا، خشک راشن اور خیمے فراہم کر رہی ہیں، امہ ویلفیئر ٹرسٹ کراچی سے بونیر تک متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں زیادہ سے زیادہ خاندانوں تک ریلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات