
اے وی ایل سی کی کارروائی میں 62 بین الاضلاعی گروہ سمیت پولیس اہلکار گرفتار، ایڈیشنل آئی جی کراچی
ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:19
(جاری ہے)
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ملزمان ایک دن میں تین سے چار گاڑیاں چوری اور چھین رہے تھے، پولیس اہلکارگاڑیاں ایک علاقے سے دوسرے علاقے منتقل کرانے میں مدد کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سال 2025 کے پہلے آٹھ ماہ میں سنگین جرائم کی وارداتوں میں 32 فیصد کمی آئی ہے، قتل کی وارداتوں میں 30 فیصد، اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں 16، ڈکیتی کی وارداتوں میں 20، گاڑیاں چوری کی وارداتوں میں 19 فیصد جبکہ منشیات فروشی کے 53 فیصد مقدمات کا سراغ لگا کر 70 فیصد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق ملزمان سے 11 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے 189 مقدمات میں سے 65 فیصد مقدمات کا سراغ لگایا گیا، 158 ملزمان گرفتار ہوئے، اغوا برائے تاوان کے 49 فیصد مقدمات حل کر کے 55 فیصد مغوی بازیاب کروائے۔انہوںنے کہا کہ پولیس مقابلوں میں 611 ملزمان گرفتار، 94 ہلاک اور 626 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، اسنیپ چیکنگ کے دوران 212 اور سرچ آپریشنز میں 1859 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ رواں سال پولیس کی 16 ہزار کارروائیوں کے دوران 39 ہزار 48 ملزمان گرفتار ہوئے۔ اسلحے کی 8 ہزار 834 اور منشیات کی 6 ہزار 746 کھیپ پکڑی گئیں۔ اسٹریٹ کرائم میں ملوث 1213 مقدمات کا اندراج کر کے 5 ہزار 149 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق رواں سال پولیس کی مجموعی کارکردگی میں 39 فیصد بہتری آئی ہے، موبائل فون چھیننے کی واردات میں 16 فیصد کمی آئی، سیف سٹی پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد مزید بہتری آئے گی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ مختلف ٹیکنالوجیز کی مدد سے کام کر رہے ہیں، ہم پولیس کو جدید کر رہے ہیں، شہر میں رواں سال 10 فیصد چوری کے واقعات مں کمی آئی ہے، 45 فیصد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، پولیس میں مختلف ٹیکنالوجیز کی مدد سے یہ کام کر رہے ہیں۔کراچی پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال ملزمان کی گرفتاریوں کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے، رواں سال 3 ہزار 551 کیسز درج ہوئے اور 1824 کیسز حل کیے ہیں، شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا ٹاسک ہمیں ملا ہوا ہے اسے پورا کر رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ موٹرسائیکل چوری اور چھینے جانے کی وارداتیں سب سے زیادہ ہوتی ہیں، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی کمی آئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
-
تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر نکاسی آب کا آغاز
-
چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار
-
ًسیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولیات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم شہباز شریف کی نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلہ کارکی کو مبارکباد
-
9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا ، سابق ایم پی اے رائے فردوس کو جیل بھیج دیا گیا
-
مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہیگا،رانا مشہود احمد خاں
-
گورنرخیبرپختونخواکاسیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین
-
نوجوانوں کو درپیش فکری، سماجی اور معاشی چیلنجز کا حل صرف اور صرف سیرت النبی ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے، احسن اقبال
-
ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس تاحال سست روی کاشکار ہے اور صارفین کو ڈیٹا اپلوڈ کرنے اورڈائونلوڈنگ میں دشواری کاسامنا
-
ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 17افراد کو گرفتار کرلیا
-
جنوبی وزیرستان کے بارہ شہدا نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی،قوم سلام پیش کرتی ہے‘مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.