
پختہ و نظریاتی کارکن نیشنل پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس پر نیشنل پارٹی کو فخر ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:00
(جاری ہے)
افسوس ہے کہ پولیس نے پرامن احتجاج پر تشدد شیلنگ اور گرفتاریوں کرکے منفی اقدام کیا۔
سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پارٹی رہنما کامریڈ غفار قمبرانی نے عزم و ہمت سے غیر قانونی و بلاجواز قید کی صعوبتوں برداشت کی۔ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت عجیب صورتحال میں مبتلا ہے نا جمہوریت نا آمریت ہے بلکہ غیر اعلانیہ طور پر آمریت اور آئین معطل ہونے کے مترادف ہے۔سیاسی جمہوری عمل کو روکنے اور سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی منفی پالیسی کو بروئے کار لایا گیا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ فکری و نظریاتی طور پر پختہ و متحرک کارکن و منظم سیاسی جماعت ہی سے سماجی تبدیلی اور عوامی حقوق کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔نیشنل پارٹی کے نوجوان قیادت سے امیدیں وابستہ ہے کہ وہ اکابرین کی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے قومی اہداف کو حاصل کرینگے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعوری سیاسی تحریک کے بانی میر عبدالعزیز کرد 13 سال کی عمر میں قید رہے۔محمد حسین عنقا کی زندگی کے 27 سال سے قید میں گزرے۔ ون یونٹ قومی تشخص کو مسمار کرنے کی منفی کوشش تھی جس کے خلاف جدوجہد پر میر غوث بخش بزنجو نے 14 سال جیل کاٹی ۔انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کو نیشنل پارٹی کے کارکنان نے بلوچستان بھر میں اتحادی سیاسی کارکنوں کے ساتھ ملکر پہیہ جام و شٹر ڈوان ہڑتال کو کامیاب کرایا۔پولیس و انتظامیہ کی ہٹ دھرمی و پرتشدد کارروائیوں کے باوجود حوصلوں کو بلند رکھا۔بحیثت سیاسی دوست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہی بلوچستان میں تبدیلی لا سکتی ہے اور عوام کے حق ترجمانی کرسکتا ہے۔نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ 2 ستمبر کو بلوچستان کی اجتماعی قیادت موجود تھی،اللہ پاک نے ان کو محفوظ رکھا اور شعوری و پختہ سیاسی کارکنوں کی شہادت ہوئی جو کہ حقیقی معنوں میں قومی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کے عوامی شراکت داری نے ثابت کیا کہ عوام سیاسی جمہوری جماعتوں کے ساتھ ہے لیکن افسوس ہے کہ ابھی تک ملک میں مخصوص طبقہ عوامی نمائندگی کو نہیں چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی خام خیالی کے کہ سیاسی کارکنوں کو قید و بند اور تشدد سے سیاسی عمل سے روکا جاتا ہے۔سیاسی کارکن سرگرمیوں سے متحرک و مضبوط ہوتا ہے۔نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے کہا کہ سانحہ 2 ستمبر انتہائی افسوس ناک سانحہ تھا۔نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ہونے کے ناطے اسمبلی میں رابط کاری کے عمل کو بروئے کار لایا اور سانحے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی اور اپنے تقریر میں اس سانحے کی مذمت کی ۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حء بلوچ بی ایس او پجار کے چیرمین بوئیر صالح بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و معروف دانشور آغا گل نیشنل پارٹی ضلع کویٹہ کے نائب صدر حنیف کاکڑ صوبائی سیکرٹری تعلیم سعدیہ بادینی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ نظامت کے فرائض بی ایس او پجار کے جونئیر وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ نے سرانجام دیمزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم
-
راولپنڈی؛ گھریلو جھگڑے پر دیورانی نے مبینہ طور پر جٹھانی کو آگ لگا کر قتل کر دیا
-
حکمرانوں کے پاس عوام کے پیسے اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، خالد مقبول
-
ر*جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی خردبرد،2کروڑ کا صفایہ
-
سیلاب سے 500 ارب کا نقصان، امداد کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دیں گے‘ احسن اقبال
-
شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ڈوب گئے
-
پاکستان کے استحکام کے خلاف سازشیں کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کو ذلت آمیز شکست دی جائے گی، خواجہ آصف
-
لاہور میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق، تیسرے کی حالت تشویشناک
-
ورچوئل ایسٹ سروس فراہمی کیلئے لائسنسنگ کا آغاز، عالمی اداروں کو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بننے کی دعوت
-
بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان
-
فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائے گا
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.