اپنے حلقہ انتخاب کے پسماندہ دیہاتوں کو شہروں کی سطح پر لانا میرا مشن ہے، شیخ آفتاب احمد

اتوار 14 ستمبر 2025 15:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) رکن قومی اسمبلی و ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے چائنہ چوک تا بروتھا ڈیم روڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہااپنے حلقہ انتخاب کے پسماندہ دیہاتوں کو شہروں کی سطح پر لانا میرا مشن ہے،ہمارے بہادرافوج نے ہندستان کو صرف چار دنوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیااور ہندستان نے سفید جھنڈے لہرا دیے،انشاء اللہ اسی دور حکومت میں اٹک کی تعمیر ترقی کیلئے بہرپور فنڈحاصل کرنگا مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں پاکستان نے ہر دور میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھا ہے۔

(جاری ہے)

قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا، موٹروے کا جال بچھایا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور معیشت، تجارت، صنعت اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فوج نے افواجِ پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں چند گھنٹوں میں بھارت کو عبرتناک شکست دے کر دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا، جس پر پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔