
فلائی ایڈیل کا پاکستان میں تین نئے روٹس کے ساتھ توسیع کا آغاز
پیر 15 ستمبر 2025 16:46
(جاری ہے)
یہ لمحہ دونوں ممالک کے دارالحکومتوں کے درمیان ایک نئی فضائی راہداری کے آغاز کی علامت تھا۔ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کی تقریب کے موقع پر فلائی ایڈیل کے چیف کمرشل اینڈ کسٹمر آفیسر، روگیر فان اینک کے ہمراہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے نائب سربراہ، معظم علی کے ساتھ ایئرلائن اور ایئرپورٹ حکام نے بھی شرکت کی۔
فلائی ایڈیل نے فروری میں ریاض اور جدہ سے کراچی کے لیے شیڈول پروازوں کے ذریعے پاکستان کی مارکیٹ میں قدم رکھا، جو جنوبی ایشیا میں ایئرلائن کی پروازوں کا پہلا سنگِ میل تھا۔نئے روٹس کی شمولیت کے بعد فلائی ایڈیل کی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 13 ہو گئی ہیا ور یہ تما م پروازیں ایئربس A320 پر مشتمل ہیں، جن کی ترتیب مکمل طور پر 186 نشستوں پر مشتمل اکانومی کلاس ہے۔فلائی ایڈیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیون گرین وے نیاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف سات ماہ قبل فلائی ایڈیل نے پاکستان میں اپنی پروازوں کا آغاز اس عزم کے ساتھ کیا تھا کہ گنجائش میں اضافہ اور زیادہ ڈیمانڈ والی مارکیٹ میں نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جائے۔ہفتے میں چھ پروازوں سے شروع ہونے والا یہ سفر اب سات مزید پروازوں کے اضافے کے ساتھ تین نئے شہروں تک پھیل رہا ہے۔ اس توسیع سے نہ صرف ہمارے صارفین تک رسائی میں اضافہ ہوگا بلکہ انہیں کم کرایوں کے ساتھ بہتر انتخاب بھی فراہم کیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیون گرین وے نے بتایاکہ نئے جہازوں کے اضافے کے ساتھ ہی ہم پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو بہتر سہولیات ملیں گی بلکہ پاکستان سے ملازمت، کاروبار، سیاحت یا مذہبی مقاصد کے لیے آنے والے مسافروں کے لیے بھی مزید آسان فضائی رسائی حاصل ہوگی۔فلائی ایڈیل کے ہیڈ آف سیلز، فاروق احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے تعلق میرے لیے باعثِ فخر ہے اور فلائی ایڈیل کے نئے روٹس اس فخر کو مزید بڑھا رہے ہیں، کیونکہ یہ ہمارے صارفین کو زیادہ متنوع اور سہل سفری انتخاب فراہم کریں گے۔ آئندہ چند ہفتوں کے دوران میں اور میری ٹیم پاکستان کے ٹریول ایجنٹس سے ملاقاتوں کے ذریعے اپنے توسیع شدہ نیٹ ورک کو اجاگر کریں گیتاکہ ٹریول انڈسٹری اور کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری کو مزید تقویت دی جا سکے۔ فلائی ایڈیل اس وقت ریاض، جدہ اور دمام کے اہم مراکز سے اپنے جدید ایئربس A320 طیاروں پر مشتمل 40 جہازوں کے ذریعے مشرقِ وسطی، شمالی افریقہ، یورپ اور جنوبی ایشیا کے 30 سے زائد مخصوص اوقات اور پورے سال کھلے رہنے والے مقامات کے لیے پروازیں چلا رہا ہے۔سعودی وڑن 2030 کے مطابق، فلائی ایڈیل نے ایک جامع توسیعی حکمتِ عملی ترتیب دی ہے، جس کے تحت ایئرلائن کا ہدف ہے کہ اپنے نیٹ ورک کو تین گنا وسعت دیتے ہوئے 2030 تک اپنی پروازوں کے لیے 100 سے زائد جدید طیارے متعارف کراتے ہوئے 100 سے زیادہ عالمی مقامات کو اپنی منزلوں میں شامل کرے۔ پاکستان میں فلائی ایڈیل کی فضائی خدمات کا نیٹ ووک اسلام آباد پاکستان کا دلکش دارالحکومت، جو شمال میں سلسلہ ہمالیہ کے دامن میں بسا ہے۔ یہ نہ صرف ملک کا دارلحکومت حہے بلکہ اپنی جدید طرزِ تعمیر، معیاری شہری منصوبہ بندی اور دلکش فضا کے باعث پاکستان کے سب سے خوش منصوبہ اور خوبصورت شہروں میں شمار ہوتا ہے۔سیالکوٹ صوبہ پنجاب کے شمال مشرق میں واقع یہ شہر پاکستان کے بڑے صنعتی مراکز میں سے ایک ہے۔ سیالکوٹ دنیا بھر میں کھیلوں کے سامان کی تیاری کے لیے مشہور ہے، جہاں ہاکی اسٹکس اور کرکٹ کا سامان بین الاقوامی برانڈز کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ شہر جراحی کے آلات اور اعلی معیار کی چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار کے حوالے سے بھی عالمی شہرت رکھتا ہے۔پشاور صوبہ خیبر پختونخوا کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے، جو اپنی شاندار تاریخ، روایتی کھانوں، قدیم بازاروں اور دستکاریوں کے باعث منفرد پہچان رکھتا ہے۔ یہ شہر پاکستان کی ثقافت اور ورثے کا ایک جیتا جاگتا نمونہ تصور کیا جاتا ہے۔کراچی پاکستان کا ساحلی شہر، جو بحیرہ عرب کے کنارے واقع ہے، ملک کا مالیاتی مرکز اور دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سے ایک ہے۔ یہ شہر پاکستان کی معیشت کی شہ رگ اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز مانا جاتا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن 28 ستمبرکومنایا جائیگا
-
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.